سعودی اتحاد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید جارح ہوتا جا رہا ہے: انصار اللہ

سعودی

?️

سچ خبریں:تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد گذشتہ برسوں کے دوران یمن پر حملہ کرنے میں زیادہ جارح ہو گیا ہے۔
یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھاکہ جارح اتحاد یمن کے مواصلاتی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر شہری تنصیبات کو نشانہ بنا کر دنیا کو کیا منطق بھیجنا چاہتا ہے؟، انہوں نے مزید کہا کہ سچ یہ ہے کہ یہ اتحاد یمن کے خلاف برسوں کی جنگ کے دوران زیادہ سے زیادہ جارح اور متزلزل ہوتا جا رہا ہے۔

یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ یمن کے عوام اس مسئلے کا مکمل صبر اور طاقت کے ساتھ مقابلہ کریں گے،واضح رہے کہ سعودی اماراتی اتحاد نے اتوار کی رات شمالی یمن میں اس ملک کے مواصلاتی نظام کو نشانہ بناتے ہوئے بین الاقوامی اورملکی انٹرنیٹ رابطہ منقطع کر دیا،یادرہے کہ جارح اتحاد نے اتوار کی شب دوسری بار یمن کے دارالحکومت صنعا میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی تله‌یمن کی عمارت اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا اور متعدد حملے کیے۔

درایں اثنا یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ یمن کے خلاف عرب اتحاد کے فضائی حملوں کی وجہ سے اتوار کی رات ” تله‌یمن ” کمپنی کی عمارت کھنڈر میں تبدیل ہو گئی۔

 

مشہور خبریں۔

وزیرخارجہ کے سعودی سفیر کے سامنے بیٹھنے کے اندازپر  معاون خصوصی کا وضاحتی بیان

?️ 1 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سعودی سفیر کے ساتھ

سینئر صحافی حامد میر کے اہم انکشافات

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر  نے انکشاف کیا ہے

عراقی قبائل کا سعودی سرمایہ کاری کے خلاف مظاہرہ

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:عراق کے صوبہ المثنی میں اس ملک کے قبائل نے السماوا

غزہ کے عوام طوفان کی تیاری کے ساتھ ساتھ جنگ کے خاتمے کے منتظر

?️ 29 دسمبر 2025 غزہ کے عوام طوفان کی تیاری کے ساتھ ساتھ جنگ کے

اسرائیل مزید جنگ جاری رکھنے سے قاصر، امریکہ مداخلت نہیں چاہتا:اوباما کے سابق مشیر

?️ 20 جون 2025 سچ خبریں:اوباما کے سابق مشیر ولی نصر کا کہنا ہے کہ

عمران خان کی نااہلی کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور

?️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے

ہونڈوراس میں انتخابی بحران،ٹرمپ کی مبینہ مداخلت اور حکمران جماعت کا نتائج ماننے سے انکار

?️ 9 دسمبر 2025 ہونڈوراس میں انتخابی بحران،ٹرمپ کی مبینہ مداخلت اور حکمران جماعت کا نتائج

سید حسن نصراللہ نے غزہ اور فلسطین کے لیے اپنی جان کیوں قربان کی؟

?️ 26 ستمبر 2026سچ خبریں:حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصراللہ کی فلسطین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے