?️
سچ خبریں:سعودی وزیر اطلاعات نے اعتراف کیا کہ یمن پر حملے کے آغاز سےاب تک یمنیوں نے ان کے ملک کو 359 بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
النشرہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر حملے کے آغاز سے لے کر اب تک یمنی افواج نے سعودی عرب کو 359 بیلسٹک میزائلوں اور 589 یو اے وی سے نشانہ بنایا ہے۔
یمنی عوام کے خلاف اپنے ملک کی چھ سالہ جارحیت کا ذکر کیے بغیر ، ماجد القصبی نے دعوی کیا کہ حوثی حملوں سے سعودی اقدام سمیت امن کی کوششوں کی مخالفت ظاہر ہوتی ہے، قابل ذکر ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے محاصرے اورجارحیت کے تسلسل کے جواب میں سعودی عرب کے اندرمیں یمنی فورسز کے ذریعہ میزائل اور ڈرون حملے کیے جاتے ہیں، واضح رہے کہ سعودی حکومت چھ سال سے زیادہ عرصے سے یمن پر حملہ کررہی ہے جس میں اس کے ساتھ متعدد دیگر عرب ریاستیں بھی شامل ہیں۔
اس جارحیت کے دوران ، ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے جبکہ اس ملک کے بنیادی ڈھانچہ کو بہت زیادہ نقصان پہنچا جس کے باعث یہاں کی عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے،بچے تعلیم سے محروم ہیں ، طبی مراکز یا تو تباہ ہوچکے ہیں اور جو بچ گئے ہیں ان میں دواؤں کی شدید کمی ہے،بچوں کی عالمی تنظیم یونیسف متعدد بار کہہ چکی ہے کہ پوری دنیا میں اگر بچوں کے رہنے کی کوئی بدترین جگہ ہے تو وہ یمن ہیں، تاہم اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری خاموش تماشائی بنی دیکھ رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
فلسطین کے سرکردہ عیسائی رہنما نے اسرائیلی سازش کو بے نقاب کردیا
?️ 1 اپریل 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کے سرکردہ عیسائی رہنما نے اسرائیلی سازش کو
اپریل
طالبان کی دنیا میں مثبت چہرہ پیش کرنے کی کوششیں
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں: طالبان مختلف ممالک کی توجہ اپنی طرف مبذول کروانے کی کوشش
اکتوبر
پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔ وزیراعظم
?️ 29 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی
مارچ
افغانستان کے اندرونی معاملات کا امریکہ سے کوئی ربط نہیں
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی صدر کے حالیہ ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے
جنوری
پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب، ہنگامی انخلا جاری
?️ 26 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) ایسے وقت میں جب پنجاب تقریباً تمام مشرقی دریاؤں
اگست
امریکی ریپبلکن کا نقطہ نظرسے پیوٹن بائیڈن سے زیادہ طاقتور
?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: تازہ ترین امریکی سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 10
جنوری
سعودی عرب کی مصر اور اردن کے ساتھ فوجی مشقیں
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ مصری اور اردنی
جنوری
موجودہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو سبوتاژ کردیا، فواد حسن فواد کا الزام
?️ 19 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد
دسمبر