?️
سچ خبریں: کل فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے جنرل سیکرٹری زیاد النخالہ نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی استقامتی محور کے تمام محاذوں پر ایک ثابت قدم اور مرد میدان تھے۔
المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق النخالہ کے ان الفاظ کا اظہار انہوں نے بیروت کے ایک مطالعاتی مرکز میں ایرانی سفیر، لبنانی اور فلسطینی استقامتی رہنماؤں اور متعدد سیاسی شخصیات اور علماء کی موجودگی میں ایک یادگاری تقریب میں کیا۔
جنرل سلیمانی کی شہادت پر اپنے فخر اور غم کے جذبات کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے شہید کو ایک پیارا بھائی اور ایک عظیم رہنما کہا اورکہا کہ ان کا فلسطین اور اس سے باہر کی تمام استقامتی قوتوں سے وسیع تعلق تھا۔
اسلامی جہاد موومنٹ کے جنرل سکریٹری نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ شہید سلیمانی ایک قومی شخصیت سے ایک بین الاقوامی علامت میں تبدیل ہو گئے اور ناممکن کو ممکن بنا دیا انھوں نے تاکید کی کہ فلسطین شہید قاسم سلیمانی کی پہلی فکر تھی جو اتحاد پر یقین رکھتے تھے۔
النخالہ نے مزید کہا کہ جنرل سلیمانی نے استقامت کو مضبوط اور ترقی دینے کے لیے سخت محنت کی یہاں تک کہ یہ طاقت اپنے عروج پر پہنچ گئی۔ جہاں ہم نے اپنے دشمن کے دار الحکومت تل ابیب کو استقامت کی طرف سے دیے گئے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
منگل کو غزہ کی پٹی میں قاسم سلیمانی کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں فلسطینی رہنماؤں نے فلسطینی کاز پر جنرل کے کردار اور اثر و رسوخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صیہونی قبضے کا مقابلہ کرنے میں اس کی پیش رفت پر زور دیا۔
مشہور خبریں۔
’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس لینے کیلئے پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع
?️ 4 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ’بلے‘ کا
جنوری
عمران خان نے امریکہ کا نام لے لیا
?️ 2 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ اس سازش
اپریل
زمینی جنگ میں 221 اسائیلی فوجی ہلاک
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے غزہ کے خلاف زمینی جنگ میں 221 فوجیوں
جنوری
عمران خان مافیا کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں
?️ 7 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز گل نے کہا
نومبر
حماس کی شاباک کے سربراہ کو قتل کی دھمکی:صیہونی میڈیا
?️ 20 مئی 2023صیہونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک
مئی
ترکی میں معاشی بحران ؛مہنگائی اور غربت میں ریکارڈ اضافہ
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:ترکی کی معیشت گزشتہ دس سالوں میں زوال کا شکار
مئی
جون کے اختتام تک پاکستان کو 3 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض ادا کرنا ہوگا، فچ
?️ 6 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوم برگ نے کہا ہے کہ رواں سال
مئی
سلامتی اور قبضہ ایک ساتھ ہیں: سید حسن نصراللہ
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر
اپریل