سامی جاسم کون ہے اور اسے کیسے گرفتار کیا گیا؟

گرفتار

?️

سچ خبریں:داعش دہشت گرد گروہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کے دو سال بعد اس کے جانشین اور نائب سامی جاسم الجبوری کو اس ہفتے کے شروع میں عراقی انٹیلی جنس اور سکیورٹی فورسز کی ایک پیچیدہ کاروائی میں گرفتار کیا گیا ۔
نومبر 1998 میں البغدادی کے قتل سے پہلے اس کے نائب معروف دہشت گرد کی گرفتاری کی خبر کا عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی طرف سے اعلان کیا گیا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ داعش کے رہنماؤں کو پھنسانے کے لیےسیاسی حکام کی کڑی نگرانی ہے نیز عراقی فوج اس ملک میں تکفیری گروہوں کی سوچ کو ختم کرنے کے لیے موجود ہے۔

واضح رہے کہ الکاظمی نے پیر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے ہلاک شدہ داعشی رہنما اوراس دہشت گرد گروہ کے مالیاتی اور اقتصادی ڈائریکٹر کی گرفتاری کو منظرعام پر لایا اور لکھا کہ داعشی دہشت گرد گروہ کے نائب رہنما جاسم الجبوری کو ملک کےباہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

یادرہے کہ عراقی سرحدوں کے باہر سکیورٹی اور انٹیلی جنس فورسز کی طرف سے داعش کے اس سینئر عہدیدار کی گرفتاری دہشت گردانہ سرگرمیوں کے حوالے سے انٹیلی جنس اشرافیہ اور بغداد کے اعلیٰ عہدیداروں کی نظر میں داعش کے عناصر کو تباہ کرنے کی مضبوط عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایک طرف ہمارےسکیورٹی فورسز کے ہیروز کی آنکھیں ایک طرف انتخابات کی حفاظت کو یقینی بنانے پر جمی ہوئی تھیں تو دوسری طرف انٹیلی جنس فورسز میں ان کی مرکزی شاخ نے سرحدوں کے باہر انتہائی مشکل اور پیچیدہ انٹیلی جنس آپریشن کیے۔

واضح رہے کہ سامی جاسم محمد جعاطه العجوز الجبوری داعش کے نائب رہنما ابوبکر البغدادی کا نائب تھا ،تاہم جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس تقریر میں تقریر کرتے ہوئے البغدادی کی موت کا اعلان کیا اور کہاکہ داعش گروپ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو ایک سرنگ کے اندر کتے اور بزدلوں کی طرح روتے ہوئے روتے ہوئے مارا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اسپیشل فورسز نے شمال مغربی شام میں ایک خصوصی کاروائی میں داعش کے رہنما کو ہلاک کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ داعش کے رہنما کی موت کے تقریبا دو سال بعد اس کے نائب ،جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اس گروپ کے مالی اور اقتصادی امور کا انچارج ہے ، کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ہونے والے دہشت گرد سامی جاسم محمد جعاطه العجوز الجبوری کو ابو حامد،ابو ایشیا” اور ابو عبدالقادر الزبیدی کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

معاشی اصلاحات سے ملک میں اقتصادی ترقی ہوئی ہے

?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی

حزب اللہ کے صیہونیوں کے خلاف ایک دن میں 200 میزائل حملے

?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے یہ تسلیم کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے سپریم کورٹ کا بڑا حکم

?️ 25 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے حکومت کو پی ٹی آئی  کے چیئرمین

پی ڈی ایم سےمتعلق مگوئیوں پر بابر افتخار کا دوٹوک موقف

?️ 8 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سیاست سے تعلق نہ رکھنے والے پاک فوج

وین کیٹنگ ویلز کے پہلے سیاہ فام وزیر اعظم بنے

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: این ٹی وی، یو کے ویلز میں پہلی بار سیاہ فام

واٹس ایپ اسٹیٹس کے ایک بہترین فیچر کو مزید بہتر بنا دیا گیا

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: فیس بک اور انسٹاگرام اسٹوریز کی طرح واٹس ایپ کے

اگلےالیکشن میں بھی عمران خان کوقوم ووٹ دےگی: وزیر داخلہ

?️ 8 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ

ایران امریکہ مذاکرات کا پہلا دور کس کے حق میں رہا؟امریکی تھنک ٹینک کا اعتراف 

?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز نیویارک نے اعتراف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے