?️
سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اعلان کیا کہ یہ ملک افریقی براعظم میں سفارت خانوں اور سفارتی مشنوں کی تعداد بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائجر اور کچھ دوسرے افریقی ممالک کی حالیہ صورتحال اور بدامنی کے ساتھ ہی روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اعلان کیا کہ ماسکو نے اس سال کے آخر میں برکینا فاسو اور استوائی گنی میں اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افریقہ پر اتنا دباو کیوں؟
اس سلسلے میں ماریہ زاخارووا نے کہا کہ افریقی براعظم پر روس کی بڑھتی ہوئی توجہ اور اس براعظم میں سفارتی موجودگی بڑھانے پر اس ملک کے صدر کے زور کو دیکھتے ہوئے ماسکو نے افریقہ میں اپنے نمائندوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ اتوار کو نائیجر کے دارالحکومت نیامی میں بغاوت کے ہزاروں حامی فرانسیسی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے اور اپنے ملک کے تئیں فرانسیسی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے نیز فرانسیسی سفارت خانے کے داخلی دروازے کو آگ لگا دی۔
اس سے قبل فرانسیسی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ نائجر میں بغاوت کے بعد پیرس نائیجر کو دی جانے والی باقاعدہ امداد روک دے گا، مظاہرین نے روسی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے اور اس ملک کے دفاع میں نعرے لگائے۔
نائجر میں فوجی بغاوت کے بعد برطانوی حکومت نے اس بغاوت کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ لندن اس ملک کو دی جانے والی اپنی طویل مدتی امداد معطل کر دے گا۔
یاد رہے کہ اتوار کو مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری (ECOWAS) نے نائجر کو دی جانے والی تمام مالی امداد کو معطل کر دیا اور کمیونٹی کے مرکزی اور تجارتی بینکوں میں نائجر کے اثاثے منجمد کر دیے۔
مزید پڑھیں: افریقہ میں اسرائیل کی اہمیت تل ابیب کے تصور سے کہیں کم : عطوان
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ بدھ کو نائجر کے صدارتی محافظوں کے ارکان نے اس ملک کے قومی ٹیلی ویژن پر ایک بیان میں اعلان کیا کہ نائجر کے صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ الٹ کر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے، اگلے نوٹس تک سرحدیں بند کر دی گئی ہیں اور ملک میں مارشل لا نافذ ہے۔


مشہور خبریں۔
موجودہ الیکشن بے مقصد بن چکا جو ملک کو انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دیگا: شاہد خاقان
?️ 25 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ
جنوری
سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزت اچھالنا قابل تعزیر جرم
?️ 19 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزت
فروری
نتن یاہو کے ایران سے متعلق دعوے پر زاخارووا کا ردعمل: غلط پتہ نہ دیں
?️ 22 اپریل 2026سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے صہیونی حکومت کے
اپریل
شہباز شریف کا ملک سے باہر جانے پر فردوس عاشق کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 9 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے
مئی
چودھری نثار احمد نے 24 مئی کو پنجاب اسمبلی میں شامل ہوں گے
?️ 23 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) سابق وزیرِ داخلہ اور آزاد حیثیت میں انتخابات میں
مئی
نہریں نکالنے کے منصوبے کیخلاف قرارداد ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی میں احتجاج
?️ 10 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) دریائےسندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف قرارداد
اپریل
یورپ میں گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
?️ 10 ستمبر 2026سچ خبریں: امریکہ کی جانب سے ایران پر مہنگے حملے اور اسٹریٹجک
ستمبر
روسی میڈیا پر امریکی پابندیوں پر روس کا ردعمل
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: روس وزارت خارجہ کی ترجمان نے آج ایک بیان میں
ستمبر