روس پر عائد پابندیاں کافی نہیں: یوکرینی صدر

روس

🗓️

سچ خبریں:یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہا کہ روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کا نیا پیکج کافی نہیں ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر زلینسکی نے کیف میں یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لین اور اس یونین کے شعبے برائے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا میں روس کے خلاف پابندیوں کے پانچویں پیکج پر پوری دنیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں، تاہم مجھے لگتا ہے کہ پابندیوں کا یہ پیکج کافی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیونکہ انہوں نے (روس) ہماری سرزمین کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے اور ہمارے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک کر دیا ہے، تاہم اگرچہ یوکرین اپنے علاقے پر دوبارہ قبضہ کر سکتا ہے، لیکن وہ لوگوں کو معمول کی زندگی کی طرف نہیں لوٹ سکتا۔

انہوں نے یورپی یونین کے حکام سے کہا کہ براہ کرم روسی پابندیوں میں یوکرین کی مدد کریں، یاد رے کہ یورپی یونین کی پابندیوں کا پانچواں پیکج، جو اس ہفتے لاگو کیا گیا ہے اس میں روس سے کوئلے کی درآمد پر پابندی اور یورپی یونین کی بندرگاہوں تک ماسکو کی رسائی پر پابندی شامل ہے۔

درایں اثنا بوریل نے کہا کہ یورپی یونین کا ایک وفد یوکرین کا سفر کرے گا نیزانہوں نے زور دیا کہ یوکرین کو مزید ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔

 

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کی اردن سے مغربی کنارے کو پرسکون کرنے کی درخواست

🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:نیویارک میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات میں صیہونی

عالمی بینک کی پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے 35 ملین ڈالر کی پیشکش

🗓️ 24 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے

اسلامی دنیا اور بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے

🗓️ 22 اپریل 2021مظفرآباد (سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان

ہیکرز کے ہاتھوں صہیونی یونیورسٹی برائیلان کا 20 ٹیرا بائٹ ڈیٹا لیک

🗓️ 10 ستمبر 2021سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ہیکرز کے ایک گروہ

قسام کے نئے اقدامات؛ انتباہی پیغام سے لے کر قیدیوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک

🗓️ 15 فروری 2025 سچ خبریں: تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بٹالینز نے

ناممکن ہے کہ ہوانا سنڈروم کی وجہ روس ہو: امریکہ

🗓️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں انٹیلی جنس تحقیقات دوسرے ممالک کے خلاف اپنے

منظم شیطانی مافیا(8) عراق میں ریاض کی خارجہ پالیسی کی تبدیلی

🗓️ 20 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ دو دہائیوں کے مختلف ادوار میں اپنے شمالی پڑوسی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے