?️
سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک حالیہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آدھے سے زیادہ حامی امریکہ سے سرخ ریاستوں کی علیحدگی کی حمایت کرتے ہیں ، جبکہ جو بائیڈن کے 41 فیصد حامی امریکہ سے نیلی ریاستوں کی علیحدگی کے خیال سے متفق ہیں۔
ا سپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ ہوم فائر کے ساتھ شراکت میں یونیورسٹی آف ورجینیا پالیسی سینٹر کے ایک سروے کے مطابق ، انہوں نے 300 سے زائد ایسے سماجی ، سیاسی اور نفسیاتی مسائل پر مبنی سوالات کے آن لائن جوابات کا تجزیہ کیا جن میں ایک ہزار سے زیادہ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن حریفوں نے حصہ لیا تھا ۔
رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تمام حامی اس خیال سے کسی حد تک متفق ہیں کہ سرخ ریاستیں (ری پبلکن پارٹی کی رنگین علامت ، وہ ریاستیں جہاں زیادہ تر لوگ اس پارٹی کی حمایت کرتے ہیں) کو امریکہ سے علیحدہ ہونا چاہیے، دوسری طرف امریکی صدر جو بائیڈن کے 41 فیصد حامیوں نے نیلی ریاستوں (ڈیموکریٹس کی علامت کا رنگ) کی علیحدگی کے خیال کی حمایت کی۔
دریں اثنا محققین کے فراہم کردہ مزید اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرمپ کے حامیوں کا ایک چوتھائی سرخ ریاستوں کی علیحدگی کے خیال سے سختی سے اتفاق کرتا ہے جبکہ بائیڈن کے 18 فیصدحامیوں نے نیلی ریاستوں کی علیحدگی کی حمایت کی۔
ورجینیا یونیورسٹی میں سینٹر فار سیاست کے ڈائریکٹر لیری ساباتو نے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ کے حامی اور بائیڈن ووٹرز کے درمیان بہت گہرا ، وسیع اور خطرناک فرق ہےجو غیر معمولی ہے اور اسے آسانی سے دور نہیں کیا جا سکتا۔
اس کے علاوہ ٹرمپ اور بائیڈن کے حامی ووٹرز میں سے کم از کم 80 فیصد نے کہا کہ اپوزیشن کے منتخب سیاستدان امریکی جمہوریت کے لیے ایک واضح اور موجودہ خطرہ ہیں۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن انتظامیہ نااہل ہے: ٹرمپ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے ہفتے کے روز ایریزونا میں اپنی پہلی
جنوری
افغانستان میں ذلت آمیز شکست کو چھپانے کے لیئے امریکا نے نئے بہانے بنانا شروع کردیئے
?️ 19 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ کیئے لیکن
اپریل
اسرائیل نے جنگ بندی کا کیا غلط استعمال
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: حماس کے بیرون ملک سیاسی دفتر کے سربراہ ابو زہری نے
مارچ
ڈاکٹر محمد اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا ہے
?️ 24 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ ڈاکٹر
اگست
آباد کار خواتین کی صہیونی ہوٹلوں میں عصمت دری
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:Haaretz اخبار نے ایک نئے انکشاف میں بتایا ہے کہ Knesset
فروری
مسجد اقصیٰ میں فجر کی تقریب میں شرکت کی دعوت
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:مسجد اقصیٰ میں فجر عظیم کے احیاء میں شرکت کرنے کی
ستمبر
حماس اور تل ابیب کے درمیان جنگ بندی کے شرایط
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: مطلع ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ پٹی میں صہیونی
جولائی
واشنگٹن پوسٹ: یوکرین جنگ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کی سب سے بڑی ناکامی ہوگی
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اخبار نے ایک مضمون میں ڈونلڈ ٹرمپ کی
مئی