?️
سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے رمضان کے مقدس مہینے میں سیاسی نظربندوں کے ساتھ سعودی حکام کی جانب سے غیر انسانی سلوک کی اطلاع دی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم لانچ گڈ کا کہنا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں سعودی جیلوں میں آزادی اظہار رائے کے اور سیاسی قیدیوں حقوق کی شدید خلاف ورزی کی گئی ہے، انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا کہ سعودی عرب میں غیر منصفانہ طور پر قید سیاسی قیدیوں کو فراموش نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ وہ جیل کی ابتر حالت، نماز باجماعت سے محرومی، کتابیں پڑھنے اور اہل خانہ سے ملنے کی بلاجواز پابندیوں جیسی مشکلات کا شکار ہیں۔
تنظیم نے کہا کہ سعودی حکومت رمضان المبارک اور عیدالفطر کے دوران سیاسی قیدیوں کے خلاف نازیبا حرکات کر رہی ہے،سعودی حکام نے عیدالفطر کے موقع پر سیاسی نظربندوں کی رہائی کا وعدہ کیا تھا جس سے زیر حراست افراد اور ان کے اہل خانہ پر امید ہوگئے تاہم حکومت نے ان کی سزاؤں میں توسیع کے علاوہ انہیں برسوں تک بغیر کسی الزام کے قید کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کے دوران سیاسی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک اور تشدد کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا،رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران انہیں نفسیاتی اذیت کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں عدالتی سماعتوں کے مسلسل التوا یا منسوخی اور تشدد یا موت کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔


مشہور خبریں۔
دشمن مسلمان ممالک میں پھوٹ چاہتا، ہم متحد رہیں گے۔ طاہر اشرفی
?️ 29 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا
مارچ
ملائیشیا اور بھارت کا تجارتی و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
?️ 8 فروری 2026ملائیشیا اور بھارت کا تجارتی و دفاعی تعاون مزید گہرا کرنے پر
فروری
عراق میں ایک بار پھر امریکی فوجی اڈے کا نشانہ
?️ 20 جون 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کے مغرب میں واقع عین
جون
ایران نے ۱۷ رخ سے یو ایس ایس جرالڈ فورڈ پر حملہ کیا؛ ٹرمپ کا اعتراف
?️ 28 مارچ 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے دنیا کے
مارچ
ٹرمپ کے جنگی اختیارات پر ووٹنگ ملتوی
?️ 22 مئی 2026 سچ خبریں: فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ایوان زیریں
مئی
مولانا فضل الرحمن کے غیر فعال مجلس عمل کے رہنماؤں سے رابطے
?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل
جولائی
امریکہ کے تزویراتی تیل ذخائر ۱۹۸۳ کے بعد کم ترین سطح پر
?️ 16 جون 2026سچ خبریں:پیر کے روز جاری ہونے والے تازہ وفاقی اعداد و شمار
جون
ضلع خیبر میں پاک فوج کا آپریشن، اہم دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید
?️ 8 نومبر 2022ضلع خیبر: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں
نومبر