?️
سچ خبریں:انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) نے یمن کے خلاف جاری جارحیت کی جنگ کے بعد اس ملک میں پیدا ہونے والے انسانی بحران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے دو تہائی باشندوں کے پاس کھانے کے لیے تقریباً کچھ نہیں ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) نے پیر کے روز یمن میں تازہ ترین انسانی صورتحال کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا جس میں اس کمیٹی نے یمن میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال سے خبردار کیا۔
رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 20 ملین سے زیادہ یمنی یعنی اس ملک کی دو تہائی آبادی کے پاس اب کھانے کے لیے تقریباً کچھ نہیں ہے،قبل ازیں صنعا کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم عبدالعزیز بن حبطور نے المسیرہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یمن کے عظیم لوگوں کو مبارک ہو جو 7 سال تک جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ یمنی تیل حاصل ہونے والی رقم ایک گروہ کے زیر کنٹرول ہے جو ریاض میں سعودی بینک میں منتقل کیا جاتی ہے، بن حبطور نے تاکید کی کہ اگر تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی یمنیوں کے پاس آتی ہے تو 90 فیصد مسائل جیسے کہ تنخواہوں کا مسئلہ اور تیل سے حاصل ہونے والی اشیاء اور ان کی قیمتوں کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
مشہور خبریں۔
مشرقی ایشیاء کے تین ممالک کا امریکی ٹیکسز کے خلاف مشترکہ اقدام
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:چینی ذرائع نے چین، جنوبی کوریا اور جاپان کے امریکی
اپریل
صہیونی جنگی طیاروں کی شمالی غزہ پر بمباری
?️ 18 جون 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جمعہ کی صبح
جون
سیاسی جماعتوں کو انکم ٹیکس سے چھوٹ ملی
?️ 13 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ
جون
نسل کشی پر دنیا کا ردعمل، لیکن ہونےکے بعد!
?️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: ارمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان نے جمعرات کو ایروان
دسمبر
پاکستانی سکھ برادری کی بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی
?️ 9 مئی 2025ننکانہ صاحب (سچ خبریں) پاکستانی سکھ برادری کی طرف سے بھارتی جارحیت
مئی
عمران خان کا عالمی تنظیموں سے یٰسین ملک کی جان بچانے کا مطالبہ
?️ 27 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)کشمیری حریت رہنما یٰسین ملک کو تہاڑ جیل میں
جولائی
مریم نواز کا غریب دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا اعلان
?️ 21 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کی غریب
جون
شاہ سلمان کا پھر طبی معائنہ ہوا
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: سعودی خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کے
مئی