?️
سچ خبریں:مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار نے اعلان کیا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان موجودہ جنگ بندی کے نفاذ کی ذمہ داری سب کو اٹھانی چاہیے۔
مشرق وسطیٰ امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر تھور ونس لینڈ نے سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان موجودہ جنگ بندی کے نفاذ کے لیے تمام فریقوں کی ذمہ داری لینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری ایسا عمل شروع کرنے میں ناکام رہی جس میں اصل مسائل کو حل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ صیہونیوں کا قبضہ اب بھی قبضہ جاری ہے ،فلسطینی زمینوں کا مسئلہ، شہر قدس کی حیثیت اور غزہ اور مغربی کنارے کے درمیان تعلقات کا مسئلہ حل نہیں ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ان مسائل کو صحیح طریقے سے حل نہیں گیا ہے اور اگر اگے چل کر بھی ان سے نمٹا نہیں گیا تو اس بات کا اندیشہ ہے کہ ہم کشیدگی میں مستقل اضافے کی صورت حال سے دوچار ہوجائیں گے۔
ونس لینڈ نے یہ بھی واضح کیا کہ فلسطینی فریق کے پاس ایک مسئلہ اور ایک چیلنج ہے اور اس مسئلے کے حوالے سے اسرائیلی پالیسیوں میں اختلافات ہیں،آخر میں انہوں نے کہا کہ کیا یہ ممکن ہے کہ ایک قدم آگے بڑھانے کے لیے کسی ایسے راستے کا تعین کیا جائے جو بتدریج کافی حد تک مسائل کو حل کر سکے، میرے خیال میں یہ ممکن ہے۔


مشہور خبریں۔
عبرانی میڈیا: ٹرمپ کا منصوبہ زمینی حقیقت سے میل نہیں کھاتا
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق ٹرمپ کے
اکتوبر
پاکستان کا بھارت سے ملحقہ فضائی حدود آئندہ 2 روز مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ
?️ 27 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارت سے ملحقہ فضائی حدود آئندہ
اکتوبر
ججز کےخلاف مہم: آئی ایس آئی، آئی بی، ایم آئی سمیت تمام خفیہ اداروں کے کردار کو دیکھنا ہے، عدالت
?️ 14 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس بابر ستار کے
مئی
یمنی عوام کے ملین مارچ کا حتمی بیان
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: لاکھوں یمنی عوام کے مارچ میں شریک افراد نے خطرناک کشیدگی
جون
جب تک قرضے لیتے رہیں گے ہماری خارجہ پالیسی آزاد نہیں ہوسکتی:معید یوسف
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف
جنوری
یونان کشتی حادثہ: اسپیکر قومی اسمبلی کا انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی پر زور
?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے حکومت پر
جون
غزہ میں خونریزی سے برطانیہ حیران
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے اور غزہ
اپریل
نواف سلام پر حزب اللہ کا قطعی موقف
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کے سیاسی جائزوں کے ساتھ ساتھ ملکی میڈیا اور حلقوں
جنوری