?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت نے ہندوستان میں اپنے سفارت خانے کے سامنے دھماکے کے بعد اپنے سفارتخانوں میں سکیورٹی کی سطح میں اضافہ کیا ہے۔
الجزیرہ چینل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کی شام نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ہوئے دھماکے کے بعد تل ابیب نے دوسرے ممالک میں اپنے تمام سفارتخانوں میں سکیورٹی کی سطح میں اضافہ کیا ہے جبکہ ہندوستان میں اسرائیلی سفارت خانہ ابھی بھی سکیورٹی کی اعلی سطح پر ہے، صہیونی عہدیداروں کے فیصلے کے مطابق ، اس حکومت کے سفارت خانوں کے آس پاس اور اندر محافظوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، صہیونی حکومت کے چینل 12 نے یہ دعویٰ کیا کہ دھماکے میں ایران سے منسلک گروہوں کے ملوث ہونے کے آثار موجود ہیں اور اس طرح کے دوسرے حملوں کا بھی امکان پایا جاتا ہے۔
یادرہے جیش الہند نامی ایک نامعلوم تنظیم نے گذشتہ روز اپنےجاری کردہ ایک بیان میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض اس بڑے حملے کا پیش خیمہ تھا ،بیان میں واضح طور پر دوسرے حملوں کا حوالہ دیا گیاہے،در ایں اثنا ہندوستان میں تل ابیب کے سفیر رون مالکا نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کے بعد دھماکے سے قبل سفارتخانہ ہائی الرٹ تھا ، انھوں نے دعوی کیا ہے کہ جمعہ کی شام کوہونے والے دھماکے سے وہ چونک نہیں گئے۔
ادھر ہندوستانی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز آلہ اسرائیلی سفارتخانے کے قریب فٹ پاتھ پر لگے ہوئے ایک گملے میں نصب کیا گیا تھا اور سفارت خانے کی عمارت کو کوئی جانی و مالی نقصان نہیں پہنچا تاہم صرف تین کاروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور انھیں جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کے حملے کے بعد پاکستان نے ایران کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے
جون
کچھ افراد چمچ دیغ سے زیادہ گرم والی بات کر رہے ہیں
?️ 18 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا
اپریل
مودی حکومت نے محکوم کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے ہیں، سیاسی ماہرین
?️ 30 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی
مارچ
یمن کے خلاف اسرائیلی فوجی جارحیت کی تفصیلات
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا کہ اس حملے میں 20
جنوری
دارالحکومت میں شیعہ سنی اتحاد کی گونج
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: دارالحکومت میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے اسلامی مذاہب کے
اکتوبر
ہم تم سے نزدیک ہیں؛صیہونی ذرائع ابلاغ پر وسیع سائبر حملہ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:جنرل سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کی دوسری برسی
جنوری
نیتن یاہو کی کابینہ میں اختلافات، وجہ ؟
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک
نومبر
چینی کمپنی ’شیاؤمی‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرادی
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: چینی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ’شیاؤمی‘ نے بیجنگ میں اپنی
مارچ