?️
سچ خبریں:یمنی انصار اللہ کے سربراہ نے اعلان کیا کہ دشمن مختلف عنوانات سے یمنی عوام میں فتنہ اور تفرقہ اندازی کی کوشش کر رہا ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی انصار اللہ تحریک کے رہنما سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے صوبہ البیضا میں قبائل کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ دشمن ہمارے ملک پر تسلط قائم کرنے کے لیے مختلف عنوانات سےیمنی عوام کے اندر فتنہ اور تفرقہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
الحوثی کے مطابق البیضاء صوبے پر سعودی اتحاد کی طرف سے بمباری کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے اس صوبے کے عوام کو شدید نقصان پہنچا ہے، تاہم ان کے مؤقف نےاس خطے کو سعودی اتحاد سے آزاد کرانے میں مدد کی جس سے وہاں تعاون، سماجی امن، سلامتی اور استحکام کو مضبوط کرنے کا موقع ملا۔
یمنی انصار اللہ کے رہنما نے مزید کہاکہ یمن کے عوام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں یمنی عوام کے بھائی چارے، تعاون اور معاہدے کی حقیقی تصویر کو ظاہر کرتی ہیں، انصار اللہ کے رہنما نے مغربی یمن میں سعودی اتحاد کے جرائم کے بارے میں کہا کہ ان جرائم سے اس کے وحشیانہ پن کا پتہ چلتا ہے، خاص طور پر جب ایک بچے کو اس کی ماں کے پیٹ سے نکال دیا گیا اور ایک غریب خاندان پر بمباری کی گئی۔
اس کے علاوہ پیر کے روز یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے یمنی شہریوں کو اس ملک سے برطانوی فوجیوں کے انخلاء کی 54ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد کی جدوجہد نے آج ہمیں عزت عطاکی ہے جو اپنی قوم اور وطن کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور شرم ہونی چاہیے ان لوگوں کے لیے جنہوں نے اپنی قوم اور وطن سے غداری کی۔
مشہور خبریں۔
مسلم لیگ (ن) کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخی کیلئے ریفرنس پر غور کر رہے ہیں، فواد چوہدری
?️ 2 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی
اپریل
عمران خان حکومت کے خاتمے میں کس کا ہاتھ ہے؟
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: پاکستانی سرکاری دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی محکمہ
اگست
ماضی کے حکمرانوں نے قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی:فرخ حبیب
?️ 12 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سیاسی
مارچ
انتخابات میں سیکیورٹی نہیں دے سکتے، فوج کا وزارت داخلہ کو جواب
?️ 9 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جی ایچ کیو نے کہا ہے کہ مسلح
فروری
کوششوں کے باوجود چین میں جرمن سرمایہ کاری میں اضافہ
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:غیر انحصاری سیاسی بحث کے باوجود چین میں جرمن سرمایہ کاری
ستمبر
امریکہ میں سان فرانسسکو کے اسٹورز کی لوٹ مار پر ڈیلی میل کی رپورٹ
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سان فرانسسکو میں چور
دسمبر
چین کے خلاف امریکا کی نئی جنگ، بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا
?️ 17 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے چین کے خلاف نئی جنگ کا آغاز
جون
ایران کا معاملہ برسلز اجلاس کے ایجنڈے میں شامل
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے
جولائی