?️
سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے مزاحمت کے محور کو فلسطینی مزاحمت کا سیفٹی والو قرار دیا اور کہا کہ صیہونی حکومت کبھی بھی فلسطینی علاقوں میں امن کا رنگ نہیں دیکھے گی۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن ولید القططی نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں موجود قیدی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور جہاد اسلامی فلسطینیوں کے ساتھ جیلوں میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی پیروی کر رہے ہیں،رپورٹ کے مطابق انہوں نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بارے میں کہاکہ ہم اس سلسلہ میں حماس تحریک کے ساتھ ہیں اور ہم اسے ایک اہم اور قومی مسئلہ سمجھتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی نئی یا خفیہ بات نہیں ہے اور اگر کوئی پیش رفت ہوئی تو اس کا اعلان کیا جائے گا، القططی نے مزید بستیوں کے تسلسل کے ساتھ صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کی زمینوں کو ہڑپ لینے کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس حکومت کے قیام کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کا سلسلہ جاری ہے اور یہ حکومت چاہتی ہے کہ فلسطینی سرزمین فلسطینیوں سے خالی کر دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال (2021) میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونیوں کی منظم قتل عام کی پالیسی کا تسلسل دیکھا گیا جبکہ فلسطینی عوام نے اس سال اپنی مزاحمت سے آزادی کی طرف پیش رفت کی۔


مشہور خبریں۔
مزاحمت کبھی بھی عارضی جنگ بندی قبول نہیں کریں گی
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد الہندی
فروری
قرآن کی توہیں میں مومیکا کا ساتھی کون ہے؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:بغداد الیوم نیوز سائٹ نے کل عراقی نژاد سویڈش شہری سیلوان
جولائی
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 100 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 21 فیصد کرنے کا اعلان
?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں
اپریل
لاہور: شدید بارشوں کا سلسلہ جاری، مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق، 15 زخمی
?️ 6 جولائی 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مسلسل دوسرے دن بھی
جولائی
صیہونی ریاست کی شام میں مداخلت کے بہانے
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست نے شام میں مسلسل مداخلت کے لیے دروزی
مئی
شام میں داعشیوں کے بارے میں عراقی حکام کا ظہار خیال
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:عراقی قومی سلامتی کے مشیر، قاسم الاعرجی نے زور دیا کہ
جون
امریکی پابندیوں سے معصوم لوگوں کو نقصان پہنچا: چین
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کی سہ پہر
مئی
کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع، امن پہلی ترجیح لیکن بھارت کو جواب دیں گے. ڈاکٹر محمد فیصل
?️ 8 مئی 2025لندن: (سچ خبریں) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے
مئی