🗓️
سچ خبریں:یمنی ویب سائٹ نے یمنی فوج کے ذریعہ صوبہ مأرب کو آزاد کرانے کے لئے آپریشن کے بارے میں ایک کالم میں لکھا ہے کہ سعودی اتحاد جتنے چاہے داعش اور القاعدہ کے جتنے دہشتگرد چاہے بھرتی کر لے کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور یہ صوبہ آزاد ہوکر رہے گا۔
صوبہ مأرب میں یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں (صنعا میں قائم قومی نجات کی حکومت کی افواج) کا آپریشن اپنے نازک اور آخری مراحل کے قریب ہےتاہم جتنی جتنی کاروائی آگے بڑھتی جا رہی ہے سعودی میڈیا کی اتنی ہی چیخ وپکار بلند ہور ہی ہے،یمنی نیوز ویب سائٹ "26 ستمبر” نے مأرب آزادی آپریشن پر ایک کالم میں لکھا ہے کہ سعودی اور اماراتی امریکہ کی حمایت سے یمن کے اندر یا غیرملکی دہشتگرد جتنے بھی چاہیں بھرتی کر لیں آخر کار مأرب اپنے وطن کی آغوش میں آکر رہے گا، یہ لوگ داعش اور القاعدہ کے جتنے دہشتگرد چاہیں اکٹھا کر لیں ، کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔
26 ستمبر سائٹ نے مزید لکھا کہ مأرب کی آزادی ملک کے مشرق ، مغرب اور جنوب میں دوسرے صوبوں کی آزادی کا نقطہ آغاز ہوگی،مأرب آزاد ہو جائے گا اور یمن کے بیٹوں ، مردوں اور تمام آزاد لوگوں کے ایمان اور جذبے کے ساتھ جارح سعودی اتحاد اور اس کے فوجیوں پر قابو پالیں گے، نیوز سائٹ نے لکھا کہ مأرب کی آزادی سعودی اتحاد کی جارحیت اور جنگ کا خاتمہ اور فاتح یمن کا آغاز ہوگا،سائٹ نے مزید لکھا ہے کہ حالیہ دنوں میں صوبہ مأرب میں داعش اور القاعدہ موجود ہیں جہاں داعش موجود ہونے کا دعوی کرتی ہے اور وہ حوثی فورسز سے لڑ رہی ہے۔
یادرہے کہ داعش گروپ نے گذشتہ ہفتے بدھ کے روز یمنی فوج اور انصار اللہ کے خلاف صوبہ مأرب کے متنازعہ علاقوں میں اپنے عناصر کی موجودگی کا باضابطہ طور پر اعلان کیا اور دعوی کیا ہے کہ اس نے صنعا حکومت کے متعدد ارکان کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے،واضح رہے کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیاں گذشتہ دو ہفتوں سے مأرب کو آزاد کرانے کے لیے لڑ رہی ہیں اور اب شہر کے قریب پہنچ چکی ہیں وہ لوگ جو معارب میں لڑ رہے ہیں وہ العلاسہ پارٹی ،یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر اعظم عبد العزیز بن حبتور کا کہنا ہے کہ یمن اخوان المسلمین کی یمنی شاخ حز ب الاصلاح ، القاعدہ ، داعش اور سلفی قوتیں ہیں ، جو امریکیوں اور سعودیوں کی سرپرستی میں اکٹھے ہوئے ہیں اورا ن کے پاس امریکی اسلحہ ہے۔
مشہور خبریں۔
20 سال بعد افغانستان میں امریکہ کی خوشحالی کا راز
🗓️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: دہشت گردی سے لڑنے، جمہوری نظام کے قیام، امن و
جنوری
نیتن یاہو کے خلاف فوجی بغاوت کے آثار
🗓️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سکیورٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک تجزیہ
جولائی
سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال
🗓️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کل جمعہ
جنوری
صلح کی آڑ میں جنگ طلب صدر
🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: بہت سے امریکیوں کا خیال ہے کہ بائیڈن نے ناکامی
دسمبر
پنجاب میں تعلیمی ادارے دوبارہ بند ہوسکتے ہیں
🗓️ 8 اگست 2021مکوآنہ (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں
اگست
ہواوے کا جدید موبائل فون سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
🗓️ 4 دسمبر 2021بیجنگ(سچ خبریں) چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوےنے اپنی ساکھ اور کاروباری زندگی کو
دسمبر
غزہ کے بارے میں سعودی وزیر خارجہ کا بیان
🗓️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اوسلو اجلاس میں اس
دسمبر
آئی ایس او کی جانب سے پاکستانی رکنیت معطل کرنے کی وارننگ، کاروباری برادری تشویش میں مبتلا
🗓️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کاروباری برادری نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن (آئی ایس
ستمبر