?️
سچ خبریں:امریکی نیوز چینل نے خلیج فارس کی جنوبی سرحد کے عربوں کی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں پر گفتگو کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عربوں نے تہران کے حوالے سے عملی پالیسی اپنائی ہے۔
امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں خلیج فارس کی جنوبی سرحد کے عربوں کی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے لکھا ہے کہ خلیج فارس کے عرب ممالک نے ایران کے حوالے سے عملی پالیسی تیار کی ہے۔
سی این این نے اس بارے میں لکھا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد خلیج فارس کے ممالک نے محسوس کیا کہ امریکہ ان کی مدد کرنے کے بجائے کنارے پر کھڑا ہے یا ان کی مدد کے لیے تیار نہیں یا کر نہیں سکتا ہے جبکہ ایران کے ساتھ ان کے رابطوں کی لائنیں بند ہو گئی ہیں اور تعلقات مکمل طور پر منقطع ہو چکے ہیں لیکن اب بہت کچھ بدل گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اریران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو اعلیٰ سطح پر بحال کرنے جا رہا ہے ،اس نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے سفیر سیف محمد الذابی آنے والے دنوں میں تہران واپس جائیں گے، کویت نے بھی گزشتہ ہفتے اپنا سفیر واپس ایران بھیج دیا ہے اور سعودی عرب جس نے چھ سال قبل ایران کے ساتھ تعلقات میں کمی کی تھی لیکن اب اسلامی جمہوریہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
یمن کی تیل کی آمدنی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے کافی ہے: صنعاء
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: یمن کی سپریم سیاسی کونسل نے اس ملک کے
اگست
کہاں قید رکھا گیا اور جیل میں کیسا سلوک ہوا؟ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے ساری روداد سنادی
?️ 7 اکتوبر 2025عمان: (سچ خبریں) سابق سنیٹر مشتاق احمد خان نے اسرائیلی فورسز سے
اکتوبر
ایلون مسک امریکی حکومت کے لیے سیکریٹری آف اسٹیٹ منتخب
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے
نومبر
ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ 7 ماہ سے اسرائیل کی نسل کشی کے خلاف لڑ رہے تھے
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: آذر مہدوان عروج آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی
مئی
فلسطینی نسل کشی کے حوالے سے عالمی برادری کی ذمہ داریاں
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:ایک بیان میں، عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا
نومبر
معاوضہ نہ دینے پر ہمایوں سعید کی پروڈکشن کا ڈراما چھوڑا، نادیہ افگن
?️ 15 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا ہے
دسمبر
بھارت میں کورونا وائرس کا قہر اور بھارتی میڈیا کی کمبھ میلے پر مکمل خاموشی
?️ 24 اپریل 2021(سچ خبریں) بھارت میں اس وقت کورونا وائرس نے شدید قہر مچا
اپریل
حاج قاسم سلیمانی کی تصویر سوشل نیٹ ورکس سے کیوں ہٹا دی گئی؟
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: فیس بک کی بلیک لسٹ کی تشکیل کے حوالے سے
جنوری