🗓️
سچ خبریں: پچھلے دس دنوں میں شمالی کوریا کی طرف سے چھٹا میزائل تجربہ کرنے کے بعد پیانگ یانگ نے ان متعدد فائرنگ کی وجہ بتائی۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے جمعرات کی صبح ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے میزائل داغے جانے کا عمل خطے میں جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ مشترکہ امریکی فوجی مشقوں کے جواب میں متقابل اقدام ہے۔
خبر رساں ایجنسی یونہاپ کے مطابق جنوبی کوریا کے مشرقی پانیوں میں طیارہ بردار بحری جہاز کو دوبارہ تعینات کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات خطے میں استحکام کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے قریبی پانیوں میں حملہ آور فلوٹیلا کی دوبارہ تعیناتی کے ذریعے جزیرہ نما کوریا اور اس کے آس پاس کی صورتحال کے استحکام کے لیے سنگین امریکی خطرات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
پیانگ یانگ حکومت نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے معاملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھیجنے کی کوشش کرنے پر امریکی حکومت اور اس سے اتفاق کرنے والے ممالک کی بھی مذمت کی۔
ایک گھنٹہ قبل جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے اعلان کیا تھا کہ پیانگ یانگ کی فوج نے ایک بار پھر مشرقی سمندر کی طرف بیلسٹک میزائل داغا ہے۔
شمالی کوریا کی فوج کی طرف سے گزشتہ دس دنوں میں یہ چھٹا میزائل تجربہ ہے جس نے پیانگ یانگ، جنوبی کوریا، جاپان اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور کشیدگی کو ہوا دی ہے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کو 7 روز میں دوبارہ تحریری جواب جمع کروانے کا حکم
🗓️ 31 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے
اگست
سپریم کورٹ کے ججز ایسی کوئی چیز نہ کریں جس سے جمہوریت، آئین کی بالادستی کمزور ہو، عمران خان
🗓️ 9 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
مارچ
یاسر حسین دنیا کے حسین ترین انسان ہیں: اقراء عزیز
🗓️ 29 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل اقراء عزیز نے
نومبر
افغان امن عمل میں ہمارا کردار مثبت رہاہے:وزیر خارجہ
🗓️ 11 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا افغانستان کی صورتحال پر
اگست
فن لینڈ اور ایسٹونیا کا بالٹک میں روسی بیڑے کے خلاف میزائل کا منصوبہ
🗓️ 17 اگست 2022سچ خبریں: ایسٹونیا اور فن لینڈ نے بالٹک سمندر میں مشترکہ
اگست
ریلوے نیٹ ورک ورکرز کی ہڑتال نے برطانوی ٹرانسپورٹ سسٹم کو زمین بوس کیا
🗓️ 4 فروری 2023سچ خبریں:کام کے نامساعد حالات اور کم اجرتوں کے خلاف دیگر 14
فروری
صہیونی شمالی اور جنوبی محاذوں پر بیک وقت لڑائی سے کیوں خوفزدہ ہیں؟
🗓️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:صہیونیوں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے بعد غزہ
اپریل
پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے پر امن مذاکرات چاہتا ہے
🗓️ 22 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے سیاچن گلیشئر سے فوجیں واپس بلانے
جنوری