?️
سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے سینئر ذرائع نے کہا کہ حماس اپنے میزائلوں سے مقبوضہ علاقوں میں روزمرہ کی زندگی کو درہم برہم کر سکتی ہے۔
اسرائیلی فوج کے سٹیڈیکل آپریشن کے سینئر ذرائع نے بتایا کہ اس کے چیف آف سٹاف آویو کوخاوی نے گزشتہ ماہ صیہونی سکیورٹی سروس (شاباک) سمیت اسرائیلی فوج میں شامل تمام فریقوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کاروائی کریں نیز حماس کے خطرناک میزائلوں اور جہاد اسلامی کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے آپ کوتیار کریں۔
رائے الیوم ویب سائٹ کے مطابق صہیونی ویب سائٹ والانے سینئر اسرائیلی فوجی ذرائع کے حوالے سےلکھا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد اسرائیلی فوج کے سربراہ کے حکم کے مطابق اسرائیلی شہروں میں مختلف رینج کے ساتھ راکٹ داغنے کی فلسطینیوں کی صلاحیت کو کم کرنا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ میزائلوں کے استعمال سے حماس کو اسرائیلی روزمرہ کی زندگی کو درہم برہم کرنے اور اسرائیلی رائے عامہ کو دھمکانے کا موقع ملے گا، اس لیے فلسطینیوں نے حالیہ مہینوں میں میزائلوں کو اسرائیلی انٹیلی جنس اور اسرائیلی فضائی حملوں سے چھپانے کی بھرپور کوششیں کی ہیں اور زمینی اور سمندری راستے کو مشکل بنا دیا ہے۔
ذرائع نے زور دے کر کہا کہ اسرائیلی فوج کے پاس فلسطینی میزائلوں اور ان کے مختلف رینجز کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں اور یہ معلومات آپریشن کے دوران اکٹھی کی جانی چاہئےتاکہ اسرائیل فلسطینی میزائل ڈپو کو دریافت کرنے اور ان پر حملہ کرنے میں کامیاب ہوسکےجبکہ ابھی تک وہ صرف ان کے کام میں خلل ڈالنے اور ان کی میزائل کاروائیوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہا۔
سینئر صہیونی ذرائع نے بتایا کہ حماس اور جہاد اسلامی تحریکوں کی طرف سے مختلف رینج والے میزائل اور راکٹ روزانہ 500 سے تجاوز کر چکے ہیں جبکہ اسرائیل پر داغے جانے والے تمام میزائلوں کو آئرن ڈوم سے روکا نہیں جاسکتا۔


مشہور خبریں۔
سیلاب کی تباہ کاریاں
?️ 27 اگست 2022خیبر پختونخواہ:(سچ خبریں) خیبر پختونخواہ میں سیلاب سے ہلاکتوں اور تباہی کا
اگست
مودی حکومت نے تحریک حریت جموں وکشمیر پر پابندی عائد کردی
?️ 31 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
دسمبر
جبالیا کیمپ ایک بار پھر صیہونی بربریت کا شکار
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ غزہ کے شمال
نومبر
آرمی چیف کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، مسئلہ کشمیر و فلسطین پر تبادلہ خیال
?️ 16 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی دورہ
دسمبر
پارلیمانی انتخابات کے بعد صہیونی حکام کے اجتماعی استعفے
?️ 9 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی داخلی سلامتی کے مشیر کے بعد اس حکومت کی وزارت
نومبر
ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ کی جائے
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی سے ربیع
جنوری
امریکی تاریخ کا سب سے کمزور کمانڈر انچیف
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: امریکہ میں ہونے والے ایک عوامی سروے کے نتائئج سے
مارچ
آج تمام سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھ رہی ہیں، رضا ربانی
?️ 27 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ
نومبر