?️
سچ خبریں: فرانسیسی اخبار فیگارو کے مطابق حماس ڈھائی سال قبل سے اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔
فرانسیسی اخبار فیگارو نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ حماس ڈھائی سال پہلے سے اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی اور مشق کر رہی تھی۔
اس فرانسیسی اخبار کی رپورٹ میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ حماس کے حملے اور منصوبہ بندی فلسطینیوں کی شرکت اور فیصلہ سے تھی اور ایران اور لبنان کی حزب اللہ کو ان حملوں کا علم نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں قابضین کے لئے واپسی کا کوئی راستہ نہیں
فگارو کی رپورٹ کے مطابق، "یحی سنوار” اور "محمد ضیف” نے حملے کے آغاز سے تین ماہ قبل ہی بیرون ملک حماس کی قیادت کے ساتھ اپنے تمام رابطے منقطع کر دیے تھے، اور خالد مشعل کے فگارو کو دیے گئے بیانات کے مطابق حماس کی قیادت میں سے صرف تین افراد کو ہی حملے کا آغاز اور منصوبہ بندی کی تفصیلات معلوم تھیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ سے منسلک تنظیم آنروا کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے غزہ میں جنگ اور بمباری کے جاری رہنے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے اعدادوشمار کی بنیاد پر غزہ کی پٹی پر بمباری کی وجہ سے اس پٹی کی کم از کم 5 فیصد آبادی ہلاک، زخمی یا لاپتہ ہوئی ہے۔
ابو حسنہ نے مزید کہا کہ مختلف بیماریوں کے پھیلنے کے بعد انسانی حالت انتہائی نازک ہو گئی ہے اور موجودہ حالات میں غزہ میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی تباہی سے آنتوں کی بیماریاں 4 گنا، سینے کی بیماریاں 5 گنا اور جلد کی بیماریاں 5 گنا بڑھ چکی ہیں جبکہ صورتحال بہت خطرناک ہے۔
اطلاعات کے مطابق خان یونس کے مشرق میں واقع شہر الفخاری میں العمور خاندان کے گھر پر بمباری کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد شہید ہوئے ہیں۔
تاہم المیادین نے اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تل ابیب کے حکام کا خیال ہے کہ اب تک یہ کہنا مشکل ہے کہ ہم نے لڑائیوں میں خاص طور پر شمالی محاذ پر کچھ حاصل کیا ہے۔
مزید پڑھیں: حماس نے صیہونی سائبر دفاع میں کیسے خلل ڈالا؟
مرکزاطلاعات فلسطین نے بھی اعلان کیا ہے کہ کم از کم 16 دیگر زخمی صہیونی فوجیوں کو مقبوضہ علاقوں کے سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بئر السبع کے سوروکا اسپتال نے اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مزید 16 زخمی فوجیوں کو اس اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
فرانس میں جاری مظاہروں میں 370 سے زائد افراد کو گرفتار
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ایمینوئل میکرون کے پنشن پلان
مارچ
ایشین ٹائیگر کا خواب کسی اور کا تھا لیکن ایشین ٹائیگر ہم ہیں۔ شرجیل میمن
?️ 23 مئی 2025شرجیل میمن (سچ خبریں) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا
مئی
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی منظوری
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 143 ووٹوں کے ساتھ
مئی
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف درخواست: عمران خان کو بذریعہ وڈیولنک پیش ہونے کی اجازت
?️ 14 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو ترامیم کو
مئی
صیہونیوں کے ہاتھوں خان یونس میں 45000 عمارتیں تباہ
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں خان یونس کی شائع شدہ سیٹلائٹ
اپریل
الیکشن کمیشن حملہ کیس: اسدعمر کی بریت کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسدعمر
اکتوبر
ہمارے خلاف میڈیا جنگ پر ایک ارب ڈالر خرچ:روس
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:روس کے انٹرنیٹ سیکورٹی کے ادارے کا کہنا ہے یوکرین کے
اپریل
امریکہ کی طرف سے تائیوان کو 1.1 بلین ڈالر کے ہتھیارکی فروخت کی منظوری
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے تائیوان کو 1.1 بلین ڈالر مالیت
ستمبر