حماس کا مسجد الاقصی کے بارے میں اہم بیان

حماس

?️

سچ خبریں: مسلمانوں کے قبلہ اول کے خلاف صیہونی حملوں میں شدت آنے کے بعد اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ غاصب آباد کاروں کے وسیع حملوں اور جارحیت کے سائے میں مسجد اقصیٰ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصیٰ میں آج کے واقعات پر ہنیہ کا ردعمل

فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق القدس میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی قوم مسجد الاقصی کے دفاع اور قابضین کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہے۔

حمادہ نے واضح کیا کہ صہیونی دشمن کبھی بھی موجودہ مساوات کو تبدیل نہیں کر سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسجد الاقصی پر حملہ اس مسجد کے خلاف قابضین کی مسلسل جارحیت ہے اور صیہونی دشمن اس طرح کے اقدامات سے اپنے آپ کو فاتح ظاہر کرنا چاہتا ہے۔

حمادہ نے اس بات پر زور دیا کہ قابض حکومت کے زوال اور تباہی تک مزاحمت جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں: مسجد اقصیٰ کی اہمیت اور تاریخی تفصیلات

حماس کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی قوم نے مسجد الاقصی میں اپنی وسیع موجودگی اور اس کی حفاظت کے ساتھ غاصب صیہونی آبادکاروں کے جارحیت اور جرائم کا سامنا کیا ہے اور وہ اس مسجد کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔

محمد حمادہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملوں کو کبھی بھی جواب کے بغیر نہیں رہنے دیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کا روس اور عرب ملک کے تعلقات میں رکاوٹ ڈالنے کا اعتراف

?️ 4 فروری 2026 سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے مشرق وسطی امور کے دفتر

لبنان میں جنگ غزہ سے زیادہ مشکل ہے:صیہونی فوجیوں کا اعتراف

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر حزب اللہ کے ساتھ جنگ

فیلڈ مارشل کی آذربائیجان کے وزیردفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

?️ 28 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیر

ہم صلح کے معاہدے سے صرف 10 فیصد دور ہیں: زیلینسکی

?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین

اربعین کے موقع پر پاکستانی زائرین کے لیے ایران کا ویزہ

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان میں اربعین زائرین کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی

پاکستانی شہریوں کی سلامتی کیلئے افغانستان میں آپریشن کیا، دفتر خارجہ کی تصدیق

?️ 26 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان

چینی خلائی گاڑی مریخ پر اتر گئی

?️ 23 مئی 2021بیجنگ(سچ خبریں)چین کی ریموٹ کنٹرول خلائی گاڑی سرخ سیارے پر لینڈ کرگئی،

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مولانا عبدالغفور حیدری کا ردعمل

?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے اسماعیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے