حماس کا جواب ایک اہم قدم آگے ہے

برطانیہ

?️

حماس کا جواب ایک اہم قدم آگے ہے

برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئِر اسٹارمر نے کہا ہے کہ حماس کی جانب سے امن منصوبے کے جواب کو وہ  ایک اہم قدم آگے سمجھتے ہیں۔اسکارمر نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ان کوششوں کی حمایت کرتے ہیں جن کی بدولت اب ہم پہلے سے زیادہ قریب ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ابھی امن قائم کرنے، جنگ کا خاتمہ، اسرا کی واپسی اور ضرورت مندوں تک انسانی امداد پہنچانے کا ایک نادر موقع موجود ہے اور وہ تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاہدے پر تاخیر کے بغیر عملدرآمد کریں۔
وزیرِ اعظم برطانیہ نے مزید کہا کہ ان کے ملک اور شراکت دار مذاکرات کی مزید حمایت کرنے اور اسرائیلیوں و فلسطینیوں کے لیے پائیدار امن کے حصول کی کوشش کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایرنا کے مطابق، حماس نے ٹرمپ کے آتش بس منصوبے کے جواب میں جنگ کے فوری خاتمے، قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی خودمختار انتظامیہ کے تحت امور چلانے کی حمایت کا اظہار کیا ہے اور آئندہ غزہ کے معاملات کو فلسطینی قومی مفادات کے دائرے میں حل کرنے پر زور دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کے جاری کردہ بیان کی بنیاد پر اُن کا خیال ہے کہ حماس پائیدار امن کے لیے تیار ہے اور اسرائیل کو فوری طور پر غزہ پر بمباری روک دینی چاہیے تاکہ اسرا کو جلد اور محفوظ طریقے سے رہا کیا جا سکے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ابھی تفصیلات پر بات چیت جاری ہے اور یہ معاملہ صرف غزہ تک محدود نہیں بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن سے متعلق ہے۔

مشہور خبریں۔

شیخ نعیم قاسم اور شہید نصراللہ کے درمیان گہری دوستی اور مقاومت کے منصوبے کی مضبوطی

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: شیخ نعیم قاسم، نائب سیکرٹری جنرل حزب اللہ، نے لبنانی میگزین

عقیدۂ ختمِ نبوت و مدارس کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مولانا فضل الرحمن

?️ 31 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ

’ڈراموں میں اداکاروں کا نکاح اصل ہوتا ہے‘، اسکالرکی ویڈیو وائرل، اداکاروں کے دلچسپ تبصرے

?️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی چینل کے

غزہ جنگ بندی کی راہ میں نیتن یاہو کا نیا پتھر؛ یہودی اربیل کون ہے؟

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی ویب سائٹ واللا نے اسرائیلی حکام کا

موساد کی صیہونی سفارتکاروں کو واٹس ایپ گروپوں میں شامل نہ ہونے کی وارننگ

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں:موساد نے صیہونی سفارتکاروں کو واٹس ایپ گروپوں میں شامل نہ

پاکستان کا ایران اور اسرائیل کے د رمیان جنگ بندی کا خیر مقدم

?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ

کینیڈا کے ایک اور اسکول سے بچوں کی اجتماعی قبریں دریافت

?️ 2 جولائی 2021سچ خبریں:اپنے آپ کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں قرار دینے

ٹرمپ کا ایران کے ساتھ براہ راست اور خفیہ مذاکرات کا منصوبہ؛سعودی چینل کا دعویٰ  

?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کے چینل الحدث نے ایک یورپی ذریعے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے