?️
سچ خبریں: حزب اللہ کے مجاہدین نے اس جماعت کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو پیار اور محبت سے بھرے خط میں ان کی حالیہ تقریر میں مجاہدین کے لیے تعریف اور دعاؤں پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے نام ایک کھلے خط میں گذشتہ ہفتے حزب اللہ کے مجاہدین کے نام ان کے پیغام کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب حزب اللہ کی رضوان یونٹ
اس خط میں جو غزہ کے عوام کی حمایت اور مزاحمت کے سلسلے میں مقبوضہ فلسطین کے ساتھ لبنان کی سرحدوں پر مزاحمتی کاروائی کے آغاز کے تین ماہ بعد لکھا گیا ہے نیز اس میں اس تنظیم کے خلاف صیہونی جارحیت پر رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنی محبت اور پیار کا اظہار کرتے ہوئے سید حسن نصر اللہ کو حضرت عشق ،بابائے مجاہدین اور شہداء کے نام سے یاد کیا ہے،خط میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سید حسن نصر اللہ کی دعا میدان میں ان کا سہارا اور مددگار ہے۔
حزب اللہ کی افواج نے اس خط میں لکھا ہے کہ انہوں نے اپنے سربراہ سے ہمت اور شجاعت سیکھی ہے اور وہ ان کے ایسے سپاہی ہیں جنہوں نے اپنی جانیں خدا کے سپرد کی ہیں اور شہداء کی وصیت کو برقرار رکھنے کے لئے مکمل طور پر قابل اعتماد ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے اپنی حالیہ تقریر میں مشکل حالات میں لڑنے والے جنوبی محاذ کے مزاحمتی عناصر سے خطاب کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی عزت افزائی کی نیز اللہ تعالیٰ سے ان کے لیے استقامت اور فتح کے لیے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ ان کے تیر مطلوبہ اہداف پر لگیں گے اور وہ اپنے خون سے رات کی جاگ اور روزانہ کی تھکاوٹ سے لبنان و فلسطین بلکہ پوری اسلامی قوم کو فتح دلائیں گے۔
8 اکتوبر کو جنگ میں داخل ہونے کے بعد سے حزب اللہ نے تقریباً 700 کارروائیاں کی ہیں اور 48 سے زیادہ صیہونی فوجی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ کے حال ہی میں شہید ہونے والے کمانڈر نے فلسطینیوں کے لیے کیا کیا؟
چند روز قبل مزاحمتی طاقت نے صہیونی فوج سے منسلک میرون اسٹریٹیجک ایئربیس کو مختلف نوعیت کے 62 میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا،گذشتہ روز حزب اللہ کی طرف سے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے گئے اور صیہونی حکومت کے قلعوں اور فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب اور روس کے درمیان پولیس تعاون بڑھانے کا معاہدہ
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:روسی وزیر داخلہ نے ریاض کے دورے کے بعد اس بات
مئی
چین، سعودی عرب اور یو اے ای کا قرضوں کے بارے میں اعلان
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ چین، سعودی عرب
اگست
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 92 فیصد کم ہو گیا
?️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل دوسرے مہینے ستمبر
اکتوبر
متنازع ٹوئٹ: ایف آئی اے کو بیرسٹر گوہر، رؤف حسن کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا
?️ 5 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے
جون
عمیر رانا نے سکھ برادری کے دل جیت لیے
?️ 24 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کے معروف اداکار عمیر رانا اکثر اوقات اپنے
اگست
چین کے صدر کے دورہ روس پر امریکہ کا ردعمل
?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے پیر کے روز اعلان کیا
مارچ
ڈبلن کی طلباء تحریک کی اہم کامیابی
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: ڈبلن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے صیہونی سرمایہ کاروں کے
مئی
کیا 5G ٹیکنالوجی فضائی آپریشن کیلئے نقصان دہ ہے؟
?️ 18 جنوری 2022نیویارک (سچ خبریں)کیا فائیو جی ٹیکنالوجی فضائی آپریشن کے لئے نقصان دہ
جنوری