?️
سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے حالیہ دنوں کی کاروائیوں میں حزب اللہ کی طرف سے داغے گئے جدید ترین میزائلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جماعت نے تل ابیب کے خلاف نفسیاتی جنگ تیز کر دی ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے کل شام اطلاع دی کہ حزب اللہ نے مقبوضہ علاقوں کی شمالی سرحدوں میں وسیع تنازعات کے ساتھ ساتھ صیہونی حکومت کے خلاف نفسیاتی جنگ کی سطح کو بھی تیز کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مزاحمتی تحریک کی نفسیاتی جنگ/صیہونیوں کا سوال: راکٹ کب فائر کیے جائیں گے؟
اس حوالے سے اسرائیلی چینل کان کے عسکری امور کے نامہ نگار Itai Blumenthal نے کہا کہ لبنان کی جنگ کے ابتدائی دنوں میں حزب اللہ نے اپنے مارٹر اور اینٹی آرمر میزائل فائر کیے تھے لیکن حال ہی میں ہم نے شمالی محاذ پر جنگی ہتھیاروں کی آمد دیکھی ہے۔
بلومینتھل نے کہا کہ یہ آپریشن دو دن پہلے اسی طرح کیا گیا کہ راس الناقورہ کے قریب بحریہ کے اڈے پر اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس آلات کے گنبد پر ایک درست اینٹی آرمر میزائل فائر کیا گیا ۔
رپورٹس میں مزید آیا ہے کہ اسی نوعیت کے ایک میزائل نے شلومی کے علاقے کے قریب اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس اکٹھا کرنے والے انفراسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: سید حسن نصر اللہ کے بیان پر صہیونی میڈیا کا رد عمل
اس سلسلے میں بلومینتھل نے فلک 1 میزائل کے بارے میں منطرعام پر آنے والی معلومات کا حوالہ دیا، جو 50 کلوگرام وار ہیڈ والا میزائل ہے جو سپرسونک ہے اور متعدد لانچ پلیٹ فارمز سے فائر کیا جاتا ہے اور اس کی رینج 10 کلومیٹر تک ہے۔


مشہور خبریں۔
جسٹس آصف کھوسہ کی بطور چیف جسٹس توسیع کیلئے نواز شریف سے رابطہ کیا گیا، مریم نواز
?️ 9 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر
مارچ
الیکشن کمیشن فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو معاف کر دیا
?️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اعظم سواتی
دسمبر
جنگ بندی پر عمل درآمد میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی: یمنی عہدہ دار
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس بات پر
مئی
ترک سیاحوں کو بغیر ویزہ مصر کا سفر کرنے کی اجازت
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:قاہرہ میں ترک سفارت خانے کے ناظم الامور نے اعلان کیا
اپریل
ہم ہر حال میں فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے: یمن
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: یمن کے انصاراللہ موئنہ حکومت کے نائب وزیراعظم جلال الرویشان نے
جون
ہانیہ عامر کا تکلیف دینے والوں کا پیچھا چھوڑنے کا مشورہ
?️ 16 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ
اکتوبر
افغانستان میں زلزلے سے 1000 سے زائد افراد ہلاک اور 1500 زخمی
?️ 22 جون 2022سچ خبریں: طالبان کے نائب وزیر برائے قدرتی آفات شرف الدین
جون
ملیشیا کے وزیر اعظم نے میٹا کمپنی کو کیا خبردار
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: مغربی سوشل نیٹ ورکس کا دوہرا معیار اور غزہ کی
اگست