?️
سچ خبریں:ایران اور ترکی میں بھارتی سفارتخانوں کے سامنے حجاب کے حق میں بولنے والی طالبات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئےان ممالک میں بھارتی سفارتخانوں کے سامنے سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرے کیے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کی مختلف یونیورسٹیوں کے سیکڑوں طلباء و طالبات نے ہندوستان کی با پردہ طالبات کی حمایت میں ہندوستانی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ،ایرانی طلباء و طالبات نے ہندوستانی ریاست کرناٹک اور بعض دوسری ریاستوں میں باپردہ مسلم طالبات کو تعلیم سے محروم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ہندوستانی حکومت سے مذکورہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔
ایرانی طلباء و طالبات نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت ہندوستان سے مذکورہ فیصلہ واپس لینے اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی اور ناروا سلوک بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
ادھر ترکی کے شہر استنبول میں ہندوستان کے قونصل خانے کے سامنے انسانی حقوق اور آزادی اظہار رائے کی انجمن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس ملک کے کئی شہروں میں حجاب پر پابندی کے مذمت کی گئی، مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ تھے جن پر انتہا پسندی اور حجاب پر پابندی کی مذمت کے نعرے درج تھے۔
واضح رہے کہ ہندوستان کی ریاست کرناٹک کی حکومت نے حال ہی میں ریاستی اسکولوں اور کالجوں میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ نے حیفا پر میزائل حملہ کرکے اسرائیل کو کیا پیغام دیا ہے؟
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: غزہ میں صہیونی فوج کی شکست اور اس حکومت کے
جون
سعودی جیل میں قید سماجی کارکن کی تشویشناک حالت
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے آل سعود کی جیل میں ایک سعودی
ستمبر
وزیرِ اعظم شہباز شریف سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے پیرس روانہ
?️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فرانس کے
جون
صہیونی ٹیلی ویژن سے مراد غزہ میں راکٹ حملوں سے تل آویو کا خوف
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں: داؤد شہاب نے ہفتے کی شام المیادین نیٹ ورک کو
اپریل
جرمن ایئر لائن کی ہڑتال کی کال ، وجہ؟
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: جرمن ایئر لائن Lufthansa بدھ کو ایک بڑے پیمانے پر
فروری
برطانوی وزیر اعظم کا اپنی سیاسی بقا کے لیے جھوٹ اور توہین کا سہارا
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:جرمن ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس
فروری
فلسطینی نسل کشی کے حوالے سے عالمی برادری کی ذمہ داریاں
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:ایک بیان میں، عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا
نومبر
معروف بھارتی موسیقار شرون راٹھور کورونا کے باعث انتقال کرگئے
?️ 23 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) کورونا میں مبتلا معروف بھارتی موسیقار شرون راٹھور طبّی
اپریل