حالیہ معاہدہ امریکہ اور اسرائیل کی شکست کا باضابطہ اعلان ہے: شیخ نعیم قاسم

شیخ نعیم قاسم

?️

سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے عاشورائے حسینی کے موقع پر اپنے خطاب میں اس دن کو تاریخ میں ایثار، قربانی اور جاودانگی کی علامت قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عاشورائی تحریک ایک حقیقی انقلابی اجتماع ہے جو نظامِ طاغوت کو تبدیل کرنے اور گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
شیخ قاسم نے زور دے کر کہا کہ شہدا، زخمیوں اور اسیران کی امانت ہم سب کی گردن پر ہے اور ہم اس مقصد کی حفاظت کریں گے جس کے لیے انھوں نے قربانیاں دیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم اب تاریخی کربلا کے واقعے کا سامنا نہیں، بلکہ ایک ایسی کربلا کا سامنا کر رہے ہیں جو ماضی، حال اور مستقبل کو باہم جوڑتی ہے۔
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے نشان دہی کی کہ ہمیں ایک ایسی جنگ کا سامنا ہے جس کا مقصد حزب اللہ، اس کے عوامی بیس اور لبنان میں اس سے وابستہ شہریوں کا خاتمہ کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صہیونی حکومت لبنان میں اس لیے موجود ہے کہ وہ اسے اپنے ’عظیم اسرائیل‘ منصوبے کے تحت نگلنا چاہتی ہے، اور اسی جارحیت اور قبضے کے خلاف مزاحمت وجود میں آئی۔
شیخ نعیم قاسم نے امریکا اور صہیونی حکومت کے مشترکہ زمینی، بحری اور فضائی حملوں کو شہریوں کے خلاف ایک بڑی جنگ اور سنگین خطرہ قرار دیا، جو حزب اللہ کے وجود کو مٹانے کے لیے شروع کی گئی ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ لبنانی عوام نے کربلائی مؤقف کے ذریعے اس جارحیت کو روکنے اور ایک عظیم کامیابی حاصل کرنے میں کامیابی پائی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسرائیلی-امریکی منصوبے کو ناکام بنایا ہے اور اب ہم ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، لہٰذا جو کوئی بھی کوئی اقدام کرنا چاہے، اسے اسی نئے مرحلے کے مطابق عمل کرنا ہوگا۔ سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی حکومت کا لبنان میں قیام میزائلوں کی وجہ سے نہیں، بلکہ اس کی علاقائی توسیع اور قبضے کی خواہش کا نتیجہ ہے۔
امریکا-اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ بھڑکانے والی پیش رفتوں کا ذکر کرتے ہوئے اور ایران کے لبنانی مزاحمت کی حمایت کے موقف کو سراہتے ہوئے شیخ قاسم نے کہا کہ ایران نے مزاحمت کرتے ہوئے ایک تفاهم نامے تک رسائی حاصل کی، جو امریکا اور اسرائیل کی شکست کا باضابطہ اعلان ہے۔
انھوں نے ایران اور امریکا کے درمیان تفاهم کے راستے کو لبنان کی خودمختاری کے لیے ایک بنیادی معاون کے طور پر استعمال کرنے کی ضرورت پر تاکید کی، اور اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے لبنان کے لیے ایک آسمانی تحفہ قرار دیا۔
حزب اللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی حکومت کے پاس لبنان کی ہر انچ زمین سے مکمل انخلاء اور جارحیت کے خاتمے کے سوا کوئی چارہ نہیں، اور کہا کہ اسرائیل کو بغیر کسی شرط کے جانا ہوگا۔
شیخ نعیم قاسم نے لبنانی حکومت کی جانب سے حزب اللہ کے خلاف مخاصمانہ رویوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لبنانی حکام لبنان کی نصف آبادی سے دشمنی نہیں کر سکتے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مزاحمت مضبوط ہے، اور اگر آپ لبنان کی خودمختاری کے راستے پر چلیں گے تو ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ مزاحمت اپنی موجودگی، فیصلوں اور وسائل کے ساتھ جاری رہے گی، اور یہ لبنان کی آزادی اور استقلال کا ستون ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکاری شخصیات کو چاہیے کہ وہ دشمن کے مقابلے میں اپنی صفوں کو متحد کریں اور قیمومیت (سرپرستی) اور امریکی-اسرائیلی مفادات کے دباؤ پر عمل درآمد بند کریں۔ شیخ نعیم قاسم نے لبنانی حکومت کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی طرف تعاون کا ہاتھ بڑھاتے ہیں، اور مزاحمت لبنان کی خودمختاری میں آپ کے ساتھ ہے۔

مشہور خبریں۔

آئندہ مالی سال کیلئے ترقی کی شرح کا ہدف 3.5 فیصد رکھنے کی منظوری

?️ 7 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل

حیران ہوں اشنا شاہ کی اداکاری کو کیا ہوگیا، سعدیہ امام

?️ 30 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے اشنا شاہ

وزیراعظم ہاؤس سےمبینہ آڈیو لیک کو عمران خان نے شرمناک قرار دے دیا

?️ 25 ستمبر 2022کرک: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران

ایس ای او کانفرنس: چینی وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچ گئے

?️ 14 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چین کے وزیراعظم لی چیانگ 4 روزہ دورے

امریکہ کا یمن میں نیا ظلم؛درجنوں افریقی مہاجرین کا قتل عام

?️ 28 اپریل 2025سچ خبریں: یمن پر امریکہ کے جاری مظالم، جہاں روزانہ درجنوں معصوم شہریوں—جن

حملہ آوروں کو جواب دینے کے لیے تمام استقامتی آپشنز موجود ہیں: اسلامی جہاد

?️ 12 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے خان یونس پر میزائل حملے

سابق حکمرانوں کی توجہ صرف ذاتی مفادات پرتھی: عثمان بزدار

?️ 23 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں

مینارِ پاکستان واقعہ پر ماہرہ نے بھی شدید برہمی کا اظہارکیا

?️ 18 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے