?️
سچ خبریں:صیہونی فوجی تجزیہ کار نے غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کی شکست کا ذکر کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ اس جنگ میں صیہونی فوج کو حاصل ہونے والی کامیابیاں بہت محدود ہیں۔
فلسطین الان ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجی تجزیہ کار جوف لیمور نے کہا کہ غزہ پر حالیہ حملے کے دوران صیہونی فوج کی کامیابیاں بہت محدود ہیں کیونکہ صیہونی عوام کو اپنی فوج سے توقعات بہت زیادہ تھیں اور غزہ میں یہ سب توقعات مٹی میں مل گئیں۔
ویب سائٹ کے مطابق لیمور نے صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف ایویو کوخاوی کے دور میں فوج پر بڑھتی ہوئی تنقید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کوخاوی گزشتہ روز اپنے چوتھے اور آخری سال میں داخل ہوئے جبکہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کی صدارت کے اختتام تک فوجی صورت حال ایسی ہو جائے گی کہ فوج آگے بڑھنے کے بجائے بحرانوں کی ایک زنجیر سے نمٹنے پر مجبور ہو جائے گی جو اس کے عظیم الشان منصوبوں پر چھا جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق، کچھ بحرانوں، جیسے کہ کورونا وبائی مرض اور پچھلے دو سالوں میں انتخابات کے پے در پے راؤنڈز نے بجٹ کی منظوری میں رکاوٹ ڈالی ہے نیز کوخاوی کے منصوبوں پر عمل درآمد میں خلل ڈالا ہے۔
رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ صیہونی مسلح افواج کے سربراہ کسی کی نصیحت پر کان نہیں دھرتے اور نہ کسی تنقید کو قبول کرتے ہیں بلکہ جو بھی ایسی کوشش کرتا ہے اسے ختم کر دیا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم قانونی طور پر روسی املاک کو ضبط نہیں کر سکتے: امریکی وزیر خزانہ
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن کا کہنا ہے کہ یوکرین
مئی
قطر کے خلاف تل ابیب کے آپریشن پر موساد کا موقف
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار معاریو کی ایک رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست
ستمبر
فیس بک نے صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کرا دیا
?️ 11 دسمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین
دسمبر
آزاد جموں و کشمیر اسمبلی مسلسل چوتھے روز نئے وزیراعظم کے انتخاب میں ناکام
?️ 18 اپریل 2023 کشمیر:(سچ خبریں) آزاد جموں اور کشمیر کی قانون ساز اسمبلی مسلسل
اپریل
غزہ کے نوجوانوں نے قابضین کو کیا خبردار
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مزاحمتی نوجوانوں نے صیہونی حکومت کو خبردار
ستمبر
فلسطینی پناہ گزینوں کی صورتحال
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت خاص
فروری
ایران کا مسئلہ حل کرنا بہت آسان ہے؛ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر نے نئی بیان بازی کرتے ہوئے ایران پر
اپریل
ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 43 فیصد تک جاپہنچی
?️ 16 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سبزیوں، دالوں اور چاول کی قیمتوں میں اضافے
دسمبر