?️
سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ خطے میں کشیدگی کی وجہ بیت المقدس پر قابض حکومت موجودگی ہے اورصیہونیوں کی وجہ سے اس سے خطے کی سلامتی کو کسی بھی طرح کا فائدہ نہیں پہنچتا، کہا کہ خطے میں سلامتی صرف اور صرف خطے کے ممالک کے تعاون سے ہی حاصل ہو سکتی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ترکمانستان کے دورے کے دوران اس ملک کے صدر الہام علیوف سے ملاقات میں کہا کہ علاقائی سربراہی اجلاس کے انعقاد کا ایک اہم فائدہ پڑوسی ممالک کے حکام سے ملاقاتیں اور ان کے درمیان مزید افہام و تفہیم پیدا کرنا ہے۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک میں موجودہ صلاحیتیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی موجودہ سطح سے کہیں زیادہ ہیں، کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے ان صلاحیتوں کا استعمال ضروری ہے۔
ایران کے صدر نے گفتگو کے ایک اور حصے میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ علاقے میں کشیدگی کا باعث یروشلم پر قابض حکومت کی موجودگی ہے اور یہ کسی بھی طرح علاقائی سلامتی کے مفاد میں نہیں ہے، کہا کہ خطے میں سلامتی صرف علاقائی ممالک اور کاسپین پڑوسیوں کے باہمی تعاون سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے،انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ثابت کیا ہے کہ وہ مشکل وقت میں پڑوسیوں کا دوست ہے اور کبھی بھی اپنے دوستوں کو مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑتا۔


مشہور خبریں۔
تنقید کرنے والے اپنے صوبے میں کام کر لیتے تو متاثرین کا بھلا ہوتا، مریم نواز
?️ 28 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےکہا ہے کہ
ستمبر
کیا صیہونی عبرانی عیدیں سکون سے منا سکیں گے؟
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی عبرانی عیدیں صیہونی مخالف مزاحمتی کاروائیوں کے خوف کے
ستمبر
ملک میں کورونا کا قہر جاری 113 نئے کیسز سامنے آگئے
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس
مئی
صیہونی حکومت کی کابینہ سے متعلق ویب سائٹس میں خلل
?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی کابینہ
اگست
ہم احتجاج جاری رکھیں گے: نیتن یاہو کے مخالفین
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:مخالف صہیونیوں نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے
مارچ
صہیونی فوج اور سرایا القدس کے درمیان جھڑپیں
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے آج پیر کو اطلاع دی ہے
اگست
واٹس ایپ اسٹیٹس کی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا آسان طریقہ
?️ 27 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں)واٹس ایپ نے صارفین کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے
جولائی
غزہ کو 15 سال کیلئے مصر کے حوالے کرنے کا صیہونی منصوبہ
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر اعظم لاپید نے غزہ کے مستقبل کیلئے
جولائی