?️
سچ خبریں:نابلس کے جنوب میں بیتا قصبے میں صیہونی آبادکاری خلاف ہونے والےمظاہرے پر صہیونی عسکریت پسندوں کے حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
یو این نیوز ٹیلی گرام چینل کے مطابق صیہونی عسکریت پسندوں نے جمعہ کے روز نابلس کے جنوب میں واقع بیتا قصبے میں فلسطینی ریلی پر حملہ کرتے ہوئے درجنوں فلسطینی زخمی کر دیے۔
رپورٹ کے مطابق شمال مغربی کنارے میں واقع صوبہ نابلس کے ہلال احمر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ احمد جبریل نے کہاکہ بیتا کے شہری قصبے میں نماز جمعہ کے بعد صیہونی بستی کی تعمیر کے خلاف مظاہرے کررہے تھے کہ صہیونی ملیشیا نے ان پر حملہ کیا جس کےنتیجہ میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جن میں سے پانچ ربر کی گولیوں سے اور چوبیس افراد آنسو گیس سے جبکہ نو کے سروں میں گیس کی گولیاں لگی ہیں ۔
واضح رہے کہ نابلس کے جنوب میں واقع قصبہ بیتا گزشتہ تین ماہ سے علاقے میں کوہ صبیح پرصیہونی آباد کاری کے خلاف فلسطینیوں کے غصے کا مشاہدہ کر رہا ہے جس کی وجہ سے ان کے اور صہیونی عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں،یادرہے کہ بیتا میں عوامی مزاحمت کے آغاز کے بعد سے اب تک چھ فلسطینی نوجوان شہید ہوچکے ہیں جن میں سے آخری شہید عماد دویکات تھے جنہیں گزشتہ جمعہ کو سینے میں گولی لگی تھی۔
یادرہے کہ حالیہ دنوں میں بیتا کے رہائشیوں نے عارضی طور پر رات کی ریلیوں اور صہیونی عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں کو قصبے کے داخلی اور مرکزی چوک پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے نیز انھوں شہید شادی الشرفا کی لاش کی حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، جسے قابض نے اپنے قبضے میں رکھا ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب-دمشق طاقت کا توازن؛ تعلقات کی بحالی یا شام کی تقسیم؟
?️ 24 جولائی 2025 سچ خبریں:شام اور صہیونی ریاست کے تعلقات حالیہ مہینوں میں شدید
جولائی
11 اسلامی و عرب ممالک کا شام کے خلاف صیہونی جارحیت پر مشترکہ بیان
?️ 20 جولائی 2025 سچ خبریں:اردن، سعودی عرب، ترکیہ، قطر، عراق اور دیگر 11 عرب
جولائی
جرمن چانسلر کا دورۂ بھارت؛ اغراض و مقاصد
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:جرمن چانسلر اولاف شلٹز دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے
فروری
وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکہ نے اس ماہ اپنے یوکرائنی ہم
اکتوبر
کراچی کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی انتخاب
?️ 21 اگست 2022کراچی: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی
اگست
کیا ٹرمپ جیل جائیں گے؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر کے خلاف قانونی اور فوجداری مقدمات
اگست
نیتن یاہو 4 دن کے بعد واشنگٹن سے تل ابیب پہنچے
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں: نیتن یاہو، اسرائیل کے وزیر اعظم، نے واشنگٹن میں چار
جولائی
فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 3 جنوری 2022فیصل آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا
جنوری