?️
سچ خبریں: گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں کو فضائی اور زمینی حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔
المیادین چینل نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں بالخصوص اس پٹی کے جنوب میں واقع خانیونس علاقے کے خلاف اپنے فضائی حملے دوبارہ شروع کردیئے ہیں۔
اس حکومت کی فوج کے توپ خانے نے بھی غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خانیونس اور رفح کے مشرقی علاقوں کے خلاف اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے اسپتالوں پر صیہونی وحشیانہ حملے جاری
خانیونس میں واقع دارالسلام اسپتال کے ڈاکٹروں اور مریضوں نے اس اسپتال کے اطراف کے علاقوں پر صیہونی فوج کے زبردست حملوں کے بعد مدد کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع کمال عدوان اسپتال میں بھی پناہ لی ہے۔
الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ شیخ رضوان محلے کے جنوب میں رہائشی علاقوں پر صیہونی غاصبوں کے حملوں میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
یونیسیف کے عالمی ادارے کے ترجمان جیمز ایلڈر نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے جنوب میں ہونے والے حملے اتنے ہی وحشیانہ ہیں جتنے اس خطے کے شمال میں کیے جانے والے تھے۔
مزید پڑھیں: غزہ کے اسپتالوں میں طبی خدمات بند ہونے کا خطرہ
ایکس سوشل میڈیا پر ایک پیغام شائع کرتے ہوئے انہوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں صیہونی قابض فوج کے وحشیانہ حملوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
ایلڈر نے مزید کہا کہ ہمیں یقین کرنا چاہیے کہ ہم بچوں کے خلاف جنگ کو روک سکتے ہیں جکہ خاموشی اس جارحیت میں شریک ہونے کے برابر ہے۔


مشہور خبریں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی ذلت میں کمی کے بجائے مزید اضافہ، فیس بک نے اہم قدم اٹھالیا
?️ 6 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذلت و
جون
یمنی میزائل حملے کے بعد اسرائیلی حکومت کے صدر اور ان کے اہل خانہ اسٹیڈیم سے فرار ہوگئے
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا
مئی
اسد قیصر نےپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دوبارہ جلد بلانے کا عندیہ دے دیا
?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ کا
نومبر
مریم نواز جھنگ کے نواحی ترمیوں بیراج پہنچ گئیں، سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا
?️ 1 ستمبر 2025جھنگ (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جھنگ کے سیلاب متاثرہ
ستمبر
امریکہ نے یوکرین کو 800 ملین ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری دی
?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے بدھ کی شب اطلاع دی ہے
اپریل
اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
?️ 5 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا
جولائی
ماہرین نے صحت مند دماغ کی تشکیل کیلئے کولیسٹرول کو ضروری ثابت کر دیا
?️ 20 فروری 2022واشنگٹن(سچ خبریں) عام طور پر کولیسٹرول کی زیادہ مقدار انسانی جسم کیلئے
فروری
قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا۔
?️ 8 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر
اپریل