?️
سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت کی سپر سکیورٹی والی جیل سے چھ فلسطینی قیدیوں کے فرار نے صیہونیوں کے اختیار کردہ حفاظتی اقدامات کو بے نقاب کیا۔
صہیونی جیل جلبوع سے کل ایک سرنگ کھود کر چھ فلسطینی قیدیوں کے فرار نے اس جیل کے ارد گرد کے حصار اور صیہونیوں کےاعلی سکیورٹی انتظامات کی پول کھول کر رکھ دی، عربی 21 کے مطابق شمالی مقبوضہ فلسطین میں 1948 کے زیر قبضہ علاقوں میں واقع جلبوع جیل فلسطینی قیدیوں کو مقبوضہ علاقوں کے اندر آپریشن کرنے کے الزام میں رکھنے کے لیے ایک ہائی سکیورٹی جیل ہے،یہاں ایسے قیدیوں کو رکھا جاتا ہے جن کو صہیونی حکومت اسرائیل کے وجود کے لیے انتہائی خطرناک سمجھتی ہے۔
واضح رہے کہ جلبوع جیل ایک نسبتا نئی جیل ہے جو پرانی شطہ جیل کے قریب وادی بیسان میں واقع ہے اور بنیادی طور پر اس کا حصہ ہے،جلبوع جیل اپریل 2004 میں کھولی گئی،یہ جیل پانچ حصوں پر مشتمل ہے اور ہر حصے میں 15 کمرے ہیں اور ہر کمرے میں 8 قیدی رہ سکتے ہیں۔ اس جیل میں تمام صیہونی جیلوں سے لاکر مختلف فلسطینی تنظیموں کے 70 قیدی رکھے گئے ہیں جنہیں اسرائیلی جنگی کارکنوں کے فلسطینی قیدیوں کو دوسرے قیدیوں سے الگ کرنے کے منصوبے کے تحت منتقل کیا گیا۔
صہیونی ذرائع کے مطابق یہ جیل سخت اور پیچیدہ حفاظتی قوانین کے ساتھ صیہونی حکومت کی سب سے محفوظ جیل ہے جو آئرش ماہرین کی نگرانی میں بنائی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق ، جلبوع جیل زیادہ مضبوط کنکریٹ اور سٹیل سے بنے ایک قلعے کی طرح ہے ، جس کے چاروں طرف نو میٹر اونچی دیوار ہے جس پر لوہے کی چادریں ہیں جو اکثر تمام جیلوں کی دیواروں میں استعمال ہوتی ہیں۔
جیل کی تمام کھڑکیاں اپ گریڈ شدہ لوہے کی بنی ہوئی ہیں جنہیں "حدید نفحہ” کہا جاتا ہے ، یہ لوہے اور سیمنٹ کے امتزاج سے بنائی گئی ہیں جو دنیا میں کہیں نہیں ملتیں،اس کے علاوہ ، رپورٹ کے مطابق جیل کے تہہ خانے میں ایک خفیہ سینسر واقع ہے جو ڈرلنگ کو روکتا ہے اس لیے کہ اگر کنکریٹ کا وہ حصہ جس سے جیل کا فرش بنایا گیا ہے کسی بھی وجہ سے ہٹا دیا جاتا ہے ، کمرے کے فرش کا رنگ دوسرے رنگ میں بدل جائے گا جس سے معلوم ہوجائے گا جیل میں سرنگ کھودنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اقدامات ناگزیر قرار دے دیئے
?️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے
مئی
امریکہ کی سلامتی دنیا کے عدم تحفظ پر منحصر
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی امور کے ماہر علیرضا محرابی نے امریکی انتخابات میں
نومبر
شوہر کیساتھ کیسا سلوک کرنا چاہئے؟ متھیرا کا سوال
?️ 2 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)معروف اداکار و میزبان متھیرا نے سوال کیا ہے کہ
اگست
6 ہائیکورٹ ججز کا جوڈیشل کونسل کو خط، عدالتی امور میں ایگزیکٹو، ایجنسیوں کی مداخلت کا ذکر
?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے ججز
مارچ
سعودی عرب میں نئی برطرفیاں اور تقرریاں
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اس ملک کے شاہ سلمان
اکتوبر
بھارتی پروازوں کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کا نوٹس لے لیا
?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
نومبر
سعودی بادشاہ کی قابل اعتراض غیر موجودگی، کیا شاہ سلمان بیمار ہیں؟
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی بادشاہ کی طویل غیر حاضری اور مختلف مواقع پر
دسمبر
امریکہ کا یوکرین کو دور تک مار کرنے والے میزائل سسٹم بھیجنے کا منصوبہ
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: سی این این نے امریکی حکومتی ذرائع کے حوالے سے
مئی