?️
سچ خبریں: لبنان میں ایک شخص کی جانب سے سعودی شہزادہ ہونے اور مالی ادائیگی کے عوض لبنانی سیاست دانوں کو اعلی عہدے دلوانے کے دعوے نے ملک میں ہلچل مچا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، متعدد لبنانی نمائندوں اور سیاست دانوں نے اس شخص کے جال میں آکر کئی سال تک اس کا دھوکہ کھایا۔ خلدون عریمط نامی فرد لبنانی سیاسی شخصیات سے ملاقات کرتا تھا اور دعویٰ کرتا تھا کہ اس کا سعودی دربار کے قریبی افراد بشمول ایک شہزادے سے تعلق ہے۔ بعد ازاں وہ ابو عمر نامی جعلی شہزادے سے رابطہ کرتا اور الزام لگاتا کہ وہ لبنانی سیاست دانوں کے مقاصد پورے کروا سکتا ہے۔
ابو عمر درحقیقت عکار کا رہائشی اور گاڑیوں کا مکینک مصطفی الحسیان نامی لبنانی شہری ہے جو خلیجی لہجے میں ماہرانہ بات کرتا ہے۔ اس نے اس حربے سے خطیر رقم کمائی اور کچھ لبنانی سیاست دانوں سے ماہانہ وظیفہ وصول کیا۔
اس نے پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی اور مختلف طبقوں خصوصاً اہل سنت میں اپنی رسوخ بڑھانے پر توجہ مرکوز کی۔ ابو عمر نے شرط عائد کی تھی کہ یہ تعلقات میڈیا اور سعودی سفارت خانے کی نظروں سے اوجھل رہیں۔ مذکورہ سیاست دانوں کو شک اس وقت ہوا جب انہوں نے دیکھا کہ ابو عمر لبنان میں سعودی عرب کی کسی بھی سرکاری محفل میں شامل نہیں ہوتا۔ ان میں سے ایک شخصیت نے معاملہ لبنان میں سعودی ہئیت کے سامنے اٹھایا اور بالآخر اسے لبنانی سرحدوں کے قریب گرفتار کر لیا گیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
دنیا کو صیہونی حکومت کا احتساب کرنا چاہیے:پاکستانی اخبار
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:ویانا مذاکرات کے عین وقت میں صیہونی حکومت کی ایران مخالف
دسمبر
ریلوے کے میکنیکل ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ، افسران کی سرزنش
?️ 12 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے کے
جون
الیکشن کے بعد تمام سیاسی جماعتیں مل کر رول آف گیم طے کریں، بلاول
?️ 3 فروری 2024جیکب آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
فروری
صیہونی جنرل کے مطابق جنگ میں نیتن یاہو کی 3 اسٹریٹجک غلطیاں
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے ممتاز جنرل جیورا ایلینڈ
ستمبر
غزہ میں اسرائیلی جاسوسی آلات کی دریافت
?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی ذرائع نے غزہ میں اسرائیل کے جدید جاسوسی
مارچ
ریاض اجلاس میں حماس کا پیغام
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:آج اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے سعودی عرب کے دارالحکومت میں
نومبر
امریکی یہودیوں کا صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ
?️ 28 مئی 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی حکومت کے فلسطینیوں کے خلاف
مئی
اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونا شرمندگی کا باعث ہے.چیف الیکشن کمشنر
?️ 8 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق کیس کا
اکتوبر