?️
سچ خبریں:ایرانی ایندھن کے ٹینکر لبنان کے صوبہ جبل میں لوگوں کے پرجوش استقبال کےساتھ علاقے میں داخل ہوئے۔
العہد نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے مختلف حصوں میں ایرانی ایندھن کی ترسیل تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے اور اس سلسلے میں ، حزب اللہ کے وفد نے صوبہ جبل کےالشوف کے دیہی علاقوں اور قصبوں کے اہم اداروں میں تحفے کے طور پر ایک خاص مقدار میں ایرانی ایندھن کا تیل تقسیم کیا۔
واضح رہے کہ اس علاقہ میں ایندھن تقسیم کیے جانے والا پہلا اسٹیشن الناعمہ کے علاقے میں تھا ، جس کا میئر اور ضلعی بورڈ نے خیر مقدم کیا،اگلا اسٹیشن علمان شہر تھاجہاں ایرانی ڈیزل ایندھن کی آمد کے ساتھ ہی اس علاقے میں شہر کے پانی کے پمپ چلنے لگے۔
واضح رہے کہ ایرانی ایندھن کی کھیپوں کی علمان کے علاقے میں آمدپر یہاں کے باشندوں نے خوشی کا اظہار کیااور ایندھن لانے والے ٹینکروں کا پرجوش استقبال کیا جہاں لوگوں نے مزاحمت کے جھنڈے تھامے ہوئے ٹینکروں کا استقبال کیا۔
مذکورہ شہروں میں متعلقہ حکام نے تقریریں کیں اور لبنانیوں کو ایندھن بھیجنے پر اسلامی جمہوریہ ایران اور حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کا شکریہ ادا کیا،یادرہے کہ قبل ازیں ، ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ حزب اللہ نے ایرانی ایندھن کی ترسیل کو صیدا کے علاقے میں واقع اہم تنصیبات میں مفت تقسیم کیا۔
رپورٹ کے مطابق ، خطے کے میئروں اور کارکنوں نے حزب اللہ اور سید حسن نصر اللہ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے لبنانی عوام کو ایندھن کے بحران سے نجات دلائی نیز الامانہ کمپنی سے وابستہ ایندھن کے ٹینکروں کا خیرمقدم کیا جس کے ذمہ ایندھن کی تقسیم کا کام ہے۔


مشہور خبریں۔
جنگ بندی؛ یمنی دلدل سے نکلنے کا راستہ
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:یمن میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام صنعا حکومت اور جارح اتحاد
اپریل
بجٹ میں کٹوتی، ناسا کے تقریبا 4 ہزار ملازمین مستعفی
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی خلائی ادارے نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کو
جولائی
امریکہ کیسے فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک ہے؟ امریکی فوجیوں کی زبانی
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد
نومبر
شام پر صیہونی حملہ؛ 2 افراد زخمی
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:شام کے ایک فوجی عہدہ دار نے جمعہ کی صبح اعلان
اگست
نیتن یاہو سے سارہ کی طلاق کی خبریں
?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اپنی انفارمیشن ویب سائٹ پر ایف ایم
جنوری
ترکی میں کارکنوں کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: ترکی کی حکومت نے منگل کے روز اعلان کیا کہ
دسمبر
یوم شہداء کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں
?️ 14 جولائی 2021(سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں منگل کے روز یوم شہداء
جولائی
مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے، چوہدری شجاعت حسین کا اعلان
?️ 12 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین
جنوری