?️
جاپان کی نئی وزیراعظم نے اپنے پہلے غیرملکی دورے پرمشرقی ممالک کی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی
جاپان کی نئی وزیراعظم سانائے تاکایچی نے اپنے پہلے بین الاقوامی دورے میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے خطے کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین ان کی خارجہ پالیسی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
رپورٹ کے مطابق، تاکایچی نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے دوطرفہ ملاقات میں علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
جاپانی کابینہ کے سینئر عہدیدار ماساناؤ اوزاکی نے کہا کہ یہ تیز رفتار دورہ اس بات کی علامت ہے کہ نئی حکومت آسیان کو خارجہ پالیسی میں ترجیح دے رہی ہے۔ ان کے بقول، تاکایچی کی بات چیت اور سفارتی طرزِعمل نے اجلاس میں شریک ممالک پر مثبت تاثر چھوڑا۔
اگرچہ تاکایچی نے اپنے خطاب میں براہِ راست چین کا نام نہیں لیا، لیکن ان کی پالیسیاں بیجنگ کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ خاص طور پر ان کا دفاعی بجٹ میں اضافہ جو اگلے مالی سال کے اختتام تک قومی پیداوار کے ۲ فیصد تک پہنچانے کا منصوبہ ہے چین کے لیے تشویش کا باعث سمجھا جا رہا ہے۔چین ماضی میں بھی جاپانی رہنماؤں کے تائیوان کے ساتھ رابطوں اور یاسوکونی شرائن جاپانی جنگی یادگار کے دوروں پر ناراضی ظاہر کر چکا ہے۔
تاکایچی نے اجلاس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے جاپان واپسی میں جلدی کی، جسے مبصرین جاپان کی خارجہ پالیسی میں امریکہ کی ترجیحی حیثیت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیجنگ اس بات کا بغور جائزہ لے رہا ہے کہ آیا تاکایچی اپنے پیش رو شینزو آبی کی طرح سخت رویہ اختیار کریں گی یا پھر توازن پر مبنی پالیسی اپنائیں گی۔
جاپان انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کی محقق یومی اییجیما کے مطابق، چین فی الحال "انتظار اور مشاہدے” کی حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے تاکہ یہ دیکھ سکے کہ نئی حکومت چین کے ساتھ تعلقات میں اعتدال اختیار کرتی ہے یا نہیں۔
تاکایچی، جو اس سے قبل بطور رکنِ پارلیمنٹ تائیوان کا دورہ کر چکی ہیں اور وہاں کے صدر لائی چنگ تے سے ملاقات کر چکی ہیں، پہلے ہی بیجنگ کی ناپسندیدگی کا سامنا کر رہی ہیں۔
انہوں نے اپنی مختصر قیام کے اختتام پر کہا کہ وہ امید رکھتی ہیں کہ آئندہ ہفتے جنوبی کوریا میں ہونے والے اے پی ای سی اجلاس میں چینی صدر شی جِن پِنگ سے ملاقات کا موقع ملے گا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، آنے والے ہفتے تاکایچی کی خارجہ پالیسی کا پہلا بڑا امتحان ہوں گے کیا وہ امریکہ کے ساتھ اتحاد برقرار رکھتے ہوئے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بھی مستحکم رکھ سکیں گی یا نہیں۔


مشہور خبریں۔
بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 18 اکتوبر کو طلب کرلیا
?️ 8 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
اکتوبر
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر
?️ 16 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف
فروری
میں اور فوج میدان جنگ نہیں چھوڑیں گے: یوکرائنی صدر
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر نے جاری کردہ تازہ ترین ویڈیو میں زور
فروری
علاقائی سلامتی کے لیے ایران سعودی مذاکرات کے نتائج
?️ 6 جنوری 2023اسلامی جمہوریہ ایران کی ایوان صدر نے اعلان کیا کہ سعودی عرب
جنوری
صیہونی پولیس کو ایرانی میزائل حملوں کے نقصانات
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: ہاآرتص اخبار کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی ریاست کے پولیس کے
جون
امریکہ کی پوزیشن کو کمزور کرنے میں شہید سلیمانی کا کردار
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: شہید سلیمانی کا مکتب ان کی شہادت کے ساتھ نہیں
دسمبر
سردار سلیمانی کے قتل کے بعد پومپیو کی ذاتی زندگی درہم برہم
?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنی نئی کتاب میں
جنوری
امریکہ میں ملکی دہشت گردی کی تحقیقات دوگنی ہو گئی ہیں: ایف بی آئی ڈائریکٹر
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر