?️
سچ خبریں:تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے کی سکیورٹی فورسز نے اس ہوائی اڈے پر ایک بم کی دریافت کا اعلان کیا۔
صیہونی سکیورٹی فورسز نے لد شہر کے مضافات میں اور تل ابیب سے 15 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع اس حکومت کے سب سے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے بن گورین میں ایک بم کی دریافت کا اعلان کیا۔
صہیونی اخبار Yediot Aharonot نے بدھ کی شام بن گورین ہوائی اڈے پر ایک بم کی دریافت کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہوائی اڈے کی سکیورٹی فورسز اس بم کو دریافت کرنے میں کامیاب ہو گئیں، جسے اڈے پر موجود ایک کار کے اندر نصب کیا گیا تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق اس واقعے کا ائرپورٹ کی سرگرمیوں اور پروازوں کے وقت پر کوئی اثر نہیں پڑا ،تاہم یئرپورٹ کے اندر کار پارکنگ کا صرف ایک حصہ بند کرنا پڑا۔
اخبار نے مزید لکھا کہ یہ ایک مجرمانہ فعل لگتا ہے کیونکہ کہا جاتا ہے کہ اس کی وجہ دو مجرموں کے درمیان تنازع تھا،یاد رہے کہ صیہونی گورنمنٹ انسپکٹر متان یاہو اینجلمین نے اس سے پہلے بن گورین بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حفاظتی خلاء کے بارے میں خبردار کیا اور دعویٰ کیا کہ یہ خلا مقبوضہ فلسطین اور باہر کے دہشت گرد مجرموں کو اسرائیل میں داخل ہونے کے لیے موقع فراہم کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس سلسلہ میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے کچھ حصے شائع کیے گئے ہیں اور کچھ کو خفیہ قرار دے کر صیہونی حکومت کے ذمہ دار حکام تک پہنچا دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں انگوٹھوں کی سرجری بے ہوشی کے بغیر
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ غزہ
نومبر
فلسطینی اسرائیل تنازعہ ایک نئے دور میں داخل
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں فلسطین اور صیہونی حکومت کے درمیان قائم
مارچ
یمن میں جارحین کی آپسی جھڑپ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کے صوبہ شبوا میں سعودی فوج نے متحدہ عرب امارات
جنوری
چین کشیدگی کی تلاش میں نہیں ہے: امریکہ
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:امریکن نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ویرل ہائنس نے بدھ
مارچ
نیتن یاہو امریکہ گئے یا طلبی ہوئی؟صیہونی تجزیہ کاروں کی زبانی
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کاروں اور تل ابیب کے میڈیا کے مطابق،
اپریل
جن جگہوں پر اسرائیل نے حملے کئے تھے وہاں ہمارے قائدین موجود نہیں تھے
?️ 29 اگست 2025جن جگہوں پر اسرائیل نے حملے کئے تھے وہاں ہمارے قائدین موجود
اگست
چینی شہریوں پر حملے میں افغان سرزمین استعمال ہوئی، وزیر داخلہ
?️ 26 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ
مئی
جنوبی یمن میں سعودی اتحاد کے خلاف عوامی مظاہروں میں توسیع
?️ 20 جون 2022سچ خبریں: یمن کے جنوبی صوبے عدن میں مظاہروں اور عوامی غم
جون