?️
سچ خبریں:ترکی کے وزیر صحت نے اس ملک کی ایک کان میں بڑے دھماکے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو ترکی کے شمالی صوبے بارٹن میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں 28 افراد ہلاک ہو گئے۔
ترک ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر صحت فخرالدین کوجا نے اس ملک کی ایک کان میں خوفناک دھماکہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کوترکی کے شمالی صوبہ بارٹن میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں،اس کے ساتھ ہی ترک حکومت کے اس عہدہ دار نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکے کی وجہ سے کتنے لوگ ابھی تک پھنسے ہوئے اور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
کوجا نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ 17 افراد کا علاج کیا جا رہا ہے، قبل ازیں ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا تھا کہ دھماکے کے وقت 49 افراد 300 اور 350 میٹر (985 سے 1148 فٹ) زمین کے نیچے کام کر رہے تھے، سوئیلو نے دھماکے کی جگہ پر صحافیوں کو بتایا کہ ایسے لوگ ہیں جنہیں ہم اس علاقے سے باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئے، تاہم ایسے لوگ بھی ہیں جنہیں ہم اس علاقے سے نہیں نکال سکے۔
ترکی کے وزیر توانائی فاتح ڈونمز نے بھی کہا کہ ابتدائی اشارے یہ ہیں کہ دھماکہ کوئلے کی کان میں میتھین گیس کے باعث ہوا ہے، ڈونمز نے بتایا کہ کان کے اندر کوئی آگ نہیں لگی اور اس کے اندر وینٹیلیشن ٹھیک سے کام کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
فرانس میں مہنگائی عروج پر
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:فرانس کے حکومتی عہدیداروں کے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق
جون
بٹ کوائن کی بڑھتی قدر، عالمی برانڈز نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے فروخت شروع کردی
?️ 19 دسمبر 2024 سچ خبریں: بٹ کوائن کی بڑھتی ہوئی قدر نے اعلیٰ درجے
دسمبر
آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل، نئے قائدِ ایوان کا انتخاب متوقع
?️ 16 نومبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) آزاد کشمیر میں سیاسی درجہ حرارت اس وقت اپنے
نومبر
سعودی بحران اسرائیل کے ساتھ معمول پر آنے کا ایک موقع
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں: ایک اسرائیلی مصنف نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو
جنوری
صیہونیوں کی لبنانی زمین پر ناکامی
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے فضائی اور توپخانے کے حملوں میں شدت پیدا
اکتوبر
ٹرمپ کی حکمتِ عملی کی دستاویز میں دنیا کا نقشہ
?️ 7 دسمبر 2025 ٹرمپ کی حکمتِ عملی کی دستاویز میں دنیا کا نقشہ ڈونلڈ
دسمبر
مینار پاکستان واقعہ اہم پیشرفت ہوئی ہے
?️ 21 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) پولیس کا کہنا ہے کہ کہ مینار پاکستان پر
اگست
صدر مملکت 3روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ
?️ 15 اگست 2021استنبول(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان
اگست