?️
ترکی کی شام کی تقسیم سے متعلق مشکوک سرگرمیوں پر وارننگ
ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے شام میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عناصر شام کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اور ترکیہ ان مشکوک تحرکات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ ترکی شمال، جنوب، مشرق اور مغرب شام میں جاری سرگرمیوں کو بغور مانیٹر کر رہا ہے، خاص طور پر صوبہ السویدہ میں دروزی برادری اور مقامی قبائل کے درمیان جھڑپوں کے بعد صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔
فیدان نے واضح کیا کہ ترکی ہمیشہ متحد شام کا خواہاں رہا ہے، اور وہ موجودہ حالات کا فائدہ اٹھا کر شام کو تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شام کی سالمیت ترکیہ کی قومی سلامتی کے لیے نہایت اہم ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض قوتیں، جن میں اسرائیل بھی شامل ہے، شام میں استحکام نہیں چاہتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے خود اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ شام میں استحکام کے حق میں نہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے: فواد چوہدری
?️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مغربی ممالک میں آئے دن اسلامو فوبیا کے
جون
واشنگٹن افغانستان میں اپنی انٹیلی جنس صلاحیت کھو چکا ہے: امریکی جنرل
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: 11 ستمبر کی برسی کے موقع پر CENTCOM دہشت
ستمبر
صہیونی فوج کے افسروں میں استعفوں کی بڑھتی ہوئی لہر
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:Yediot Aharonot اخبار نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ
جون
دوسروں کے ہتھیاروں سے قوم کا دفاع نہیں کیا جا سکتا:ایرانی جنرل
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:ایرانی آئی آر جی سی کے کمانڈر انچیف نے تاکید کی
مارچ
تیونس کے ساحل میں دردناک حادثہ، کشتی ڈوبنے سے 41 افراد ہلاک ہوگئے
?️ 17 اپریل 2021تیونس (سچ خبریں) تیونس کے ساحل میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا
اپریل
فضائی آلودگی سے ذہنی صحت پر اثرات سے متعلق اہم تحقیق
?️ 23 دسمبر 2021لندن (سچ خبریں)فضائی آلودگی سے ذہنی صحت پر اثرات سے متعلق اہم
دسمبر
جولانی غیر ملکی منصوبوں کا ایجنٹ ہے
?️ 26 نومبر 2025 جولانی غیر ملکی منصوبوں کا ایجنٹ ہے ولید الدرویش، سابق رکن
نومبر
پاکستان کا قرض 28 فیصد اضافے کے ساتھ 511 کھرب روپے ہوگیا
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے قرض میں جون 2021 سے ستمبر 2022
اپریل