?️
سچ خبریں:میکسیکن حکام کا کہنا ہے کہ گوئٹے مالا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن سمیت 19 تارکین وطن کے قتل کے سلسلے میں 12 امریکی پولیس افسران کو گرفتار کیا گیا ہے۔
روزنامہ ڈیلی صباح کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے متعدد عہدیداروں نے منگل کو اعلان کیا کہ گوئٹے مالا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن سمیت 19 تارکین وطن کے قتل کے سلسلے میں بارہ امریکی پولیس افسران کو گرفتار کیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق شمالی میکسیکوکی ریاست تامولیپاس کے اٹارنی جنرل ، ارونگ بیریوس نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ مقامی شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ 19 تارکین وطن کے قتل میں کم از کم 12 ریاستی پولیس کےدستے ملوث ہیں، کہا جاتا ہے کہ گوئٹے مالا کے تارکین وطن موجود تھے جن کی لاشیں میکسیکو-امریکہ سرحد کے قریب سے ملی تھیں ، جیسے انہیں گولی مار کر جلا دیا گیا ہو۔
میکسیکو کے استغاثہ نے یہ بھی کہا کہ 23 جنوری 2021 کو امریکہ میکسیکو کی سرحد سے متصل شمالی میکسیکو کے شہر کیمرگو کے قریب سڑک پر دو جلی ہوئی کاریں ملی ہیں جن میں لوگ موجود تھے، ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ متاثرہ افراد کو جلانے سے پہلے گولی مار دی گئی تھی،یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ان افراد میں زیادہ تر تارکین وطن تھے جن کا ارادہ امریکہ میں داخل ہونا تھا، بیریوس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش اور جائے وقوع کے تجزیہ کی بنیاد پر ، امریکی پولیس کے 12 افسران اس واقعے میں ملوث تھے۔
میکسیکو کے پراسیکیوٹر نے یہ بھی کہا کہ ان افسران کو قتل ، اختیارات کے ناجائز استعمال اور حکام کو غلط رپورٹس دینے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے،یادرہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گذشتہ چار سالوں سے اپنے ملک میں داخل ہونے والے تارکین وطن کے سخت مخالف ہیں، انہوں نے میکسیکو اور لاطینی امریکی ممالک سے آنے والے تارکین وطن کے داخلے کو روکنے کے لئے سن 2017 میں جنوبی امریکہ میں ایک سرحدی دیوار بنانے کے خیال کو عملی جامہ پہنایا۔


مشہور خبریں۔
بیرون ملک سیاسی پناہ لینے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ اجرا پر دفتر خارجہ کا ردعمل
?️ 5 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرونی ممالک میں سیاسی پناہ لینے والے پاکستانیوں
ستمبر
اولمپکس کے خلاف حماس کی دھمکیوں کی ویڈیو جعلی
?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: بی بی سی نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے اعتراف کیا
جولائی
پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کردیں
?️ 3 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والے مسافروں
اگست
یمن میں سعودی اتحاد کی جارحانہ بمباری؛12 افراد شہید
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کے صوبہ صنعا پر سعودی اتحاد کی جانب سے کی
جنوری
جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچز کے تقرر کے معیار کو طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
?️ 4 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) نے
مارچ
اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز شدید مندی، انڈیکس میں 1124 پوائنٹس کی کمی
?️ 20 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز سے
دسمبر
پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن و استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ دفتر خارجہ
?️ 19 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے
ستمبر
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کو نقصان
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: آج روس کی وزارت خارجہ نے بھی غاصب صیہونیوں کی
اگست