?️
تائیوان کا واشنگٹن کو صاف جواب، چِپ پروڈکشن کی ۵۰-۵۰ تقسیم پر کوئی معاہدہ نہیں
تائیوان کے اعلیٰ تجارتی مذاکرات کار نے واضح کیا ہے کہ یہ جزیرہ امریکہ کے اس دباؤ کو قبول نہیں کرے گا جس کے تحت اسے اپنی چِپ پروڈکشن کا نصف حصہ امریکی سرزمین پر منتقل کرنا ہوگا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، تائیوان کے نائب وزیر اعظم لی چیون چنگ نے بدھ کے روز تائی پے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا:میں بالکل واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ خیال امریکہ کا ہے۔ ہماری مذاکراتی ٹیم نے کبھی بھی چِپ پروڈکشن کو ۵۰-۵۰ تقسیم کرنے کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کی۔”
یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوتنیک نے نیوز نیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ تائیوانی چِپ پروڈکشن کا نصف امریکہ میں ہونا ضروری ہے تاکہ واشنگٹن اپنی ضرورت کے وقت کافی صلاحیت رکھتا ہو۔
لوتنیک کے مطابق، ہدف یہ ہے کہ امریکہ چِپ اور ویفر پروڈکشن کے عالمی مارکیٹ میں ۴۰ سے ۵۰ فیصد حصہ حاصل کرے تاکہ ملکی ضروریات پوری کی جا سکیں۔
تاہم، لی نے دوٹوک انداز میں کہا کہ یہ شرط حالیہ مذاکرات میں شامل نہیں تھی اور تائیوان کسی طور اس پر راضی نہیں ہوگا۔
یہ بیانات لی کی واشنگٹن سے واپسی کے بعد سامنے آئے، جہاں انہوں نے بتایا کہ امریکہ کے ساتھ ٹیرف مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔ تائیوان اس وقت سخت دباؤ کا شکار ہے کیونکہ واشنگٹن نے اس کی مصنوعات پر ۲۰ فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے اور سیمی کنڈکٹرز پر بھاری محصولات لگانے کی دھمکی بھی دی ہے، جس نے مقامی صنعت کاروں کو پریشان کر دیا ہے۔
تائیوان کے مطابق، اس کی ۷۰ فیصد سے زائد برآمدات امریکہ کو جاتی ہیں جن میں زیادہ تر انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، بالخصوص سیمی کنڈکٹرز شامل ہیں۔ ٹیرف دباؤ سے بچنے کے لیے تائی پے نے پہلے ہی امریکہ میں مزید سرمایہ کاری کرنے، امریکی توانائی زیادہ خریدنے اور دفاعی بجٹ کو مجموعی قومی پیداوار کے تین فیصد سے اوپر لے جانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مقبوضہ علاقوں کے 74 فیصد باشندے حماس کی تباہی سے مطمئن نہیں
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک نیٹ ورک کے حالیہ سروے کے
جولائی
مسائل اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں بات چیت سے ہی حل کیے جاسکتے ہیں، میر واعظ
?️ 4 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اکتوبر
اوگرا نے پٹرول مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا
?️ 23 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) چئیرمین اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے
فروری
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام؛ 7 ماہ میں 50 ہزار بلا سود قرضے فراہم
?️ 26 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ الحمد
جون
اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس شاخ کا ہیڈکوارٹر آگ کی لپیٹ میں
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس شاخ
جون
صدر مملکت نے چینی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دے دی
?️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہم قدم
ستمبر
ایسی فلم میں کام نہیں کرسکتی جس میں عورت کو قابل اعتراض دکھایا جائے، در فشاں سلیم
?️ 4 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) ڈراموں کی مقبول اداکارہ در فشاں سلیم نے کہا
مارچ
روس کہاں ڈرونز تیار کر رہا ہے؟ روئٹرز کا الزام
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: روئٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے یوکرین
ستمبر