?️
سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دورہ تائیوان اور چین کے ساتھ تنازعہ پیدا کرنے پر تنقید کی۔
ہل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے طے شدہ دورہ تائیوان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ صورتحال کو مزید خراب کریں گی ، انہیں تائیوان نہیں جانا چاہیے،۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا کہ چین کے ساتھ تنازعہ وہ آخری چیز ہے جس کے بارے میں انہیں سوچنا چاہیے،وہ (پیلوسی) حالات کو مزید خراب کریں گے، ہر وہ چیز جس کو وہ چھوتی ہیں اس میں افراتفری، بدنظمی اور گندگی پھیل جاتی ہے۔
واضح رہے کہ بیجنگ نے پیلوسی کو تائیوان کا دورہ کرنے کے سلسلہ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چین کی ریڈ لائن کی خلاف ورزی ہے جس کے لیے امریکہ کو مضبوط جوابی اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ چینی حکومت نے گزشتہ چند مہینوں میں تائیوان کے قریب فوجی مشقوں میں اضافہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس حوالے سے وائٹ ہاؤس نے پیلوسی کے دورہ تائیوان کی حمایت نہیں کی، جو بائیڈن نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکی فوج کے خیال میں اس تائیوان کے دورے کے لیے اچھا وقت نہیں ہےماگرچہ بائیڈن نے پیلوسی کے سفر کو روکنے کے لیے کوئی اہم اقدام نہیں کیا۔


مشہور خبریں۔
بھارت کے وزیر خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی۔ عطا تارڑ
?️ 24 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے
مئی
امریکہ نے ہمارا 115 ارب ڈالر کا تیل چوری کیا ہے: دمشق
?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز تاکید کی کہ
ستمبر
2 صہیونی وزراء کی نیتن یاہو کو جنگی کابینہ تحلیل کرنے کی دھمکی
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:سیاسی حکام نے قابض حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو
فروری
صیہونیوں کی نظر میں نتین یاہو کی کیا حیثیت ہے؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا کے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ
نومبر
حماس اور جہاد اسلامی کے رہنماؤں کی ملاقات،قومی اتحاد پر زور
?️ 11 فروری 2026حماس اور جہاد اسلامی کے رہنماؤں کی ملاقات، قومی اتحاد پر زور
فروری
اداکار فہد مصطفی کا بھارتی ٹیم پر طنز
?️ 8 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے بھارتی ٹیم پر نہایت
نومبر
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر دستخط
?️ 17 دسمبر 2025 اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر دستخط
دسمبر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے اس کا جمہوری چہرہ بے نقاب ہوتا ہے
?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ
ستمبر