?️
سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کی جانب سے حساس قومی سلامتی سے متعلق خفیہ معلومات کے غیر قانونی قبضے کے اعتراف پر سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے بولٹن کو خوفناک شخصیت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے ساتھ انتہائی سخت رویہ اختیار کیا جائے گا۔
خود عالمی سطح پر جنگ و جدل کے علمبردار کی حیثیت رکھنے والے ٹرمپ نے کہا کہ بولٹن ہمیشہ مسائل اور جنگیں بھڑکانے کی تلاش میں رہتے ہیں۔ انہوں نے متعدد سیاسی معاملات میں اشتعال انگیز کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں تباہی اور جانی نقصان ہوا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بولٹن انتہائی احمق، غیر متوازن اور نااہل ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے بولٹن کو انتہائی برا اور پاگل شخص قرار دیا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ایک کتاب کی تحریر کے دوران تیار کردہ نوٹس میں خفیہ سلامتی سے متعلق معلومات کو غیر قانونی طور پر محفوظ رکھنے کا اعتراف کیا تھا۔ بولٹن، جو اب امریکی صدر کے سخت ترین ناقدین میں شمار ہوتے ہیں، اس سے قبل خفیہ دستاویزات کی بدانتظامی سے متعلق 18 الزامات کا سامنا کر چکے ہیں اور ابتدائی طور پر خود کو بے قصور قرار دے چکے تھے۔
انہیں زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ بولٹن کو 2019 میں ٹرمپ کی پہلی انتظامیہ سے برطرف کیا گیا تھا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صیہونی سفیر کی لندن میں بھی خیر نہیں، وجہ؟
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: ہزاروں برطانوی شہریوں نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے جس
جنوری
غزہ کی سرنگیں صہیونیوں کو کیسی لگیں؟
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ریڈیو نے ایک رپورٹ میں غزہ کی
جنوری
جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان‘ کی بنیاد رکھ دی
?️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر رہنما جہانگیر خان
جون
سعودی عرب نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں یمن پر 37 فضائی حملے کیے : یحییٰ سریع
?️ 18 ستمبر 2026سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اپنے
ستمبر
توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت آج ہوگی
?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ اور
جنوری
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ
اپریل
جماعت اسلامی کے دھرنے کے بارے میں بانی پی ٹی آئی کا بیان
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان
جولائی
اگلے سال صرف وزارت سائنس کی طرف منظورہ شدہ پنکھے ہی استعمال ہوں گے
?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام کے بجلی کے
اکتوبر