بن گوئر نے فلسطینی قیدیوں کو روٹی سے محروم کر دیا

فلسطینی

?️

سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے انتہاپسند وزیر نے ایک اور غیر انسانی فعل میں فلسطینی قیدیوں کو روٹی دینے کی ممانعت کا اعلان کیا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر اتمار بن گوئر نے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے صیہونی مخالف آپریشن کرنے والے فلسطینی قیدیوں کے حوالے سے ایک نیا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق جن جیلیوں میں فلسطینی قیدیوں کو رکھا جاتا ہے ان میں کام کرنے والی بیکریوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس حوالے سے بن گوئر نے کہا کہ میں ان لوگوں کو سہولیات کی فراہمی بند کرنے اور ان کے ساتھ سمجھوتہ نہ کرنے کا پابند ہوں،اس بنیاد پرست اور فسطائی صہیونی وزیر نے مزید کہا کہ فلسطینی قیدی سزائے کے مستحق ہیں لیکن جب تک سزائے موت کا قانون منظور نہیں ہو جاتا ان کے ساتھ تخریب کاروں جیسا سلوک کیا جائےگا۔

صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر نے اس سے قبل کہا تھا کہ ہم عنقریب اسرائیلیوں کے خلاف کاروائی کرنے والے فلسطینیوں کو برقی کرسی کے ذریعے سزائے موت دینے کے قانون پر دستخط کریں گے، واضح رہے کہ سزائے موت کا قانون، مسجد الاقصی میں مزید صیہونی آباد کاروں کو بسانا اور مقدس مقام کی شناکت کو تبدیل کرنا، صیہونی حکومت کی اتحادی کابینہ میں شرکت کے لیے بن گوئر کی جماعت کے مطالبات میں سرفہرست ہیں۔

اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے مشترکہ کمیشن آف دی کنیسٹ (پارلیمنٹ) نے پیر کی شام مقبوضہ بیت المقدس اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں مقیم قیدیوں کی شہریت اور رہائش سے محرومی سے متعلق قانون کے مسودے کی منظوری دی، تاہم اس مسودے کو قانون بننے کے لیے دوسرے اور تیسرے سیشن میں صہیونی کنیسٹ کی متعلقہ کمیشن سے منظور کرانا ضروری ہے۔

 

مشہور خبریں۔

کابل میں نماز جمعہ میں دھماکہ

?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:افغانستان کے دار الحکومت کابل کی پولیس نے بتایا کہ شکردرہ

بدامنی کی نئی لہر/مقبوضہ فلسطین شمال سے جنوب تک بند

?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی جانب سے وزیر جنگ کو برطرف کیے جانے

صہیونی سکیورٹی حلقوں میں مغربی کنارے میں قاتلانہ کاروائیاں شروع کرنے کی تحقیقات

?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:بعض ذرائع صیہونی نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے

مقبوضہ جموں وکشمیر میں سرطان کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے

?️ 2 دسمبر 2023سرینگر:                    (سچ خبریں) 

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کا دورہ کیا

?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:  اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل جمعہ کی صبح اسلام

معروف فلسطینی ڈاکٹر کی اغوا پر حکومتِ غزہ اور حماس کا شدید ردعمل

?️ 22 جولائی 2025غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں معروف فلسطینی ڈاکٹر کی اغوا پر

سلامتی کونسل کا لبنان میں UNIFIL مشن کی توسیع پر زور

?️ 25 اگست 2025 سچ خبریں: سلامتی کونسل نے پیر کے روز لبنان میں اقوام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے