?️
سچ خبریں:متعدد بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے محمد بن سلمان کے خیالی منصوبوں کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں ناکام منصوبے قرار دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے منصوبوں اور ان کی شبیہ کو بہتر بنانے کی کوششوں کا مذاق اڑانے والی رپورٹس شائع کرتا رہتا ہے،سعودی لیکس کے مطابق برطانوی میگزین دی ویک نے اپنی ایک رپورٹ میں نیوم پروجیکٹ کے عملی نفاذ کے امکانات پر سوال اٹھایا ہے، جسے محمد بن سلمان 2030 کے ویژن کے حصے کے طور پر برسوں سے فروغ دے رہے ہیں۔
میگزین نے لکھا کہ نیوم پراجیکٹ ایک مطلق العنان حکمران کے لیے سائنس فکشن ہے جس کے پاس 620 بلین ڈالر کا مالیاتی فنڈ ہے،مذکورہ میگزین نے اعلان کیا کہ محمد بن سلمان کے سابقہ پراجیکٹس کو کئی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس کی وجہ ان کے تخیلاتی اور مسلسل بدلتے ہوئے خیالات ہیں جنہیں وہ عملی جامپہ پہنانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے آرکیٹیکٹس حتیٰ کہ ہالی ووڈ کے ڈیزائنرز پر بھی لاکھوں ڈالر خرچ کر چکے ہیں۔
میگزین کے مطابق ابھی تک صرف چند نیوم عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں، اور منصوبے کی افراتفری سے اندازہ ہوتا ہے کہ بن سلمان کا خواب شاید کبھی پورا نہ ہو،اس حوالے سے بین الاقوامی اخبار آرکیٹیکٹ نیوز پیپر نے ایک مضمون شائع کیا جس میں محمد بن سلمان کے منصوبوں بالخصوص شہر نیوم پر تنقید کی گئی، اس کثیر الاشاعت اخبار نے لکھا کہ نیوم پروجیکٹ کی شائع شدہ تصاویر اور ویڈیوز میں بن سلمان کی تعمیراتی فنتاسیوں اور تخیلاتی تجاویز کو ظاہر کیا گیا ہے جن میں وہ فن تعمیر کی تاریخ کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہیں، جو کہ ایک المیہ اور ایک مضحکہ خیز فعل ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کو جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 سال قید کی سزا کا سامنا
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:ایک قانونی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اگر سابق امریکی
اگست
ہواوے نے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کرادیا
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواوے نے باقی کمپنیوں
ستمبر
مغربی افریقی ممالک نے مالی سے تعلقات منقطع کئے
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: اکنامک کمیونٹی آف ویسٹ افریقہ (ECOWAS)، جس میں 15 ممالک
جنوری
افغانستان میں نماز کے دوران خوفناک بم دھماکا، امام مسجد سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 14 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نماز کے دوران ایک
مئی
موجودہ جنگ میں حزب اللہ کا طرز عمل
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: سید حسن نصراللہ کے ایک مختصر کلپ کی اشاعت نے
اکتوبر
یمنی فوج کا امریکہ سے انتقام؛صیہونی میڈیا کی رپورٹ
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے پیر کی شب خبر
جنوری
برکس کے اندر اہم اور اسٹریٹجک پیشرفت
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی تعاون کے طاقتور پلیٹ فارم برکس (BRICS) نے
اپریل
یوکرائن پر ممکنہ حملے سے قبل روس پر پابندیاں بے سود ہوں گی : امریکی نائب وزیر خارجہ
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:امریکی نائب وزیر خارجہ کا خیال ہے کہ یوکرائن پر حملے
فروری