سچ خبریں:کاروباری امور پر نگراں برطانوی اتھارٹی نے فیس بک پر جان بوجھ کر کاروباری قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 50 ملین جرمانہ کیا ہے۔
کاروباری امور پر نگراں برطانوی اتھارٹی نے یہ کہتے ہوئے فیس بک پر 50 ملین جرمانہ کیا ہے کہ فیس بک نے Gifi سرچ انجن خریدنے کے معاہدے کے بارے میں مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کی ، انتباہات کو نظر انداز کیا اور کاروباری قوانین کی خلاف ورزی کی،تاہم فیس بک نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی کمپنی نے گزشتہ سال 317 ملین ڈالر کا GIFI پلیٹ فارم انسٹاگرام اور فیس بک سے وابستہ دیگر اداروں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے خریدا تھاجبکہ واٹس ایپ ، انسٹاگرام ، فیس بک اور میسنجر ، فیس بک کے ذیلی ادارے کے طور پر ، ایک طویل عرصے سے اس پلیٹ فارم سے خدمات حاصل کر رہے ہیں، یہاں تک کہ فیس بک کے مطابق ، GIFI پلیٹ فارم پر تقریبا 50٪ ٹریفک کمپنی کے براہ راست اور بالواسطہ صارفین کی وجہ سے ہے۔
یادرہے کہ برطانوی اتھارٹی نے پہلے بھی فیس بک پر اسی طرح کی وجوہات کی بنا پر جرمانہ عائد کیا تھا ، تاہم یہ مجموعی طور پر یہ کچھ لاکھ پونڈ سے زیادہ نہیں تھا، برطانوی ایجنسی نے آج (بدھ) کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی کمپنی نے جان بوجھ کر تمام مطلوبہ معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا ہے۔
واضح رہے کہ فیس بک حال ہی میں کاروباری قوانین کی خلاف ورزی پر ریگولیٹرز اور قانون سازوں کے دباؤ میں آئی ہے،وال اسٹریٹ جرنل نے حال ہی میں فیس بک کے سابقہ کنٹینٹ منیجر کی جانب سے جمع کی گئی دستاویزات کی بنیاد پر محققین نے کئی انکشافی رپورٹیں شائع کیں کہ فیس بک کے ذیلی ادارے انسٹا گرام جو فیس بک کی ملکیت ہے، نے اپنے پروگرام کے برے اثرات کی پر توجہ نہیں دی ہے۔