?️
برطانیہ میں غزہ پر اجلاس, تعمیرِ نو یا سیاسی دکھاوا؟
برطانیہ کی حکومت نے غزہ کے مستقبل پر ایک بین الاقوامی اجلاس کی میزبانی کرتے ہوئے کوشش کی ہے کہ تانکہ وہ دو سال کی غیر فعال اور بیانیہ تک محدود پالیسی کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں ایک نیا سیاسی کردار حاصل کرے اور جنگِ غزہ کے دوران متاثرہ ساکھ کو بہتر بنائے۔
یہ تین روزہ اجلاس پیر کو دوپہر سے ویلٹن پارک میں شروع ہوا، جو وزارتِ خارجہِ برطانیہ کے زیرِ انتظام ایک سفارتی مرکز ہے۔ اجلاس کا مرکزی موضوع غزہ کی تعمیرِ نو اور مستقبل کی حکمرانی کا نقشہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس میں فلسطینی اتھارٹی، اردن، مصر، جرمنی، اٹلی، یورپی یونین، عالمی بینک اور یورپی بینک برائے تعمیر و ترقی کے نمائندے شریک ہیں۔ تمام مذاکرات بند دروازوں کے پیچھے، میڈیا کی غیر موجودگی میں ہو رہے ہیں۔
یہ اجلاس دراصل یورپ کی اس تازہ کوشش کا تسلسل ہے جس کا مقصد غزہ کے بحران میں اپنا کردار ازسرِنو متعین کرنا ہے۔ ایک ہفتہ قبل پیرس میں فرانس نے اسی نوعیت کا اجلاس منعقد کیا تھا جو انسانی امداد اور جنگ بندی پر مرکوز تھا، لیکن مبصرین کے مطابق اس کا کوئی عملی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ اب لندن اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے کوشش کر رہا ہے کہ غزہ کی تعمیرِ نو کے منصوبے میں قائدانہ کردار دکھائے اور مشرقِ وسطیٰ میں اپنی سیاسی حیثیت دوبارہ قائم کرے۔
برطانوی وزارتِ خارجہ نے اجلاس سے قبل اعلان کیا کہ وہ غزہ میں پانی، صحت اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے منصوبوں کے لیے ۲۰ ملین پاؤنڈ فراہم کرے گا۔ یہ امداد یونیسف، عالمی ادارہ خوراک اور نارویجین ریفیوجی کونسل کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔ برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق، یہ اقدام لندن کی اس "رہنما کردار” کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے جو وہ غزہ کی تعمیرِ نو اور شہری اداروں کے قیام میں ادا کرنا چاہتا ہے۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ لندن کا منصوبہ ابھی غیر واضح ہے اور اس میں فلسطینی گروہوں کے کردار کے بارے میں کئی ابہامات موجود ہیں۔ ڈچ تھنک ٹینک کلنگینڈیل کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایسے منصوبے جو صرف تعمیراتی پہلوؤں یا بالادست پالیسیوں تک محدود ہوں اور مقامی شراکت کو نظرانداز کریں، وہ پائیدار نتائج نہیں دیتے بلکہ مزید انحصار اور ناکامی کو جنم دیتے ہیں۔
سائنس جرنل نیچر نے بھی اپنی رپورٹ میں اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطینی انجینئرز اور ماہرینِ تعلیم کو منصوبہ بندی اور نگرانی کے عمل میں شامل کیا جانا چاہیے، ورنہ تعمیرِ نو کی یہ کوشش محض دکھاوا بن کر رہ جائے گی۔
برطانیہ کے اندر بھی بعض اخبارات جیسے ٹائمز اور ٹیلیگراف نے اس اقدام کو مشکوک قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق، کیئر اسٹارمر کی حکومت دراصل مشرقِ وسطیٰ میں کھویا ہوا اثر و رسوخ واپس پانے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ مالی و سیاسی تفصیلات پر اتحادیوں سے کوئی واضح اتفاق نہیں ہوا۔
دوسری جانب یورپ میں فلسطینی حامی گروہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ کی تعمیرِ نو میں مزاحمتی تحریکوں اور مقامی نمائندوں کو شامل نہ کیا گیا تو یہ عمل غیر معتبر اور عارضی ثابت ہوگا۔ لندن میں ہونے والے مظاہروں میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ حکومت "باہر سے تعمیرِ نو” کی بجائے "اندر سے مضبوطی” پر توجہ دے۔
سیاسی مبصرین کے نزدیک، برطانوی اقدام بظاہر تعمیرِ نو کا منصوبہ ضرور ہے، لیکن اس کا اصل مقصد مغربی دنیا کی کمزور ساکھ اور لندن کی ڈگمگاتی سفارتی حیثیت کو بحال کرنا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک فلسطینی عوام کے حقیقی نمائندوں کو شامل نہیں کیا جاتا اور مالیاتی نظام شفاف نہیں بنتا، کوئی بھی منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔
اسی لیے تجزیہ نگاروں کے مطابق، ویلٹن پارک اجلاس اگرچہ برطانیہ کے لیے علامتی طور پر اہم ہے، مگر عملی طور پر یہ زیادہ تر ایک سیاسی تاثر سازی ہے نہ کہ غزہ کی حقیقی تعمیرِ نو کا آغاز۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
یوکرین میں روسی ریفرنڈم غیر قانونی ہے: بلنکن
?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں: جمعرات کی شام امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا
ستمبر
کیسز کی براہ راست سماعت سے نظامِ انصاف میں مزید شفافیت آئے گی، قاضی فائز عیسیٰ
?️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ
جنوری
انسداد دہشتگردی عدالت پروین رحمان قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا
?️ 17 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے اورنگی
دسمبر
صیہونیوں کو کہاں بھیج دو؟ سعودی عہدیدار کا ٹرمپ کو مشورہ
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:سعودی عرب کی منیجنگ کونسل ایک رکن نے امریکی صدر ڈونلڈ
فروری
صیہونی وزیر کا بستیوں کی تعمیر کے بارے میں اظہار خیال
?️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر برائے داخلی امور نے ایک متنازعہ بیان
جولائی
رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کے لندن پلان کا اعتراف کیا، عمر ایوب
?️ 3 جون 2024فیصل آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر
جون
فرانسیسی عوام کیوں سڑکوں پر اترے ہیں؟
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:طالبان کے ایک سینئر رکن انس حقانی نے فرانس میں ہونے
جولائی
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا
?️ 15 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس
اکتوبر