?️
سچ خبریں:آئر لینڈ کے نمائندوں نے ایک مجازی اجلاس کے دوران بحرین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تنقید کی۔
عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق آئر لینڈ کے نمائندوں نے بحرین کے سماجی کارکنوں کے ساتھ ایک مجازی ملاقات کے دوران اس ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تنقید کی،واضح رہے کہ یوروپی سنٹر برائے ڈیموکریسی اینڈ ہیومن رائٹس کے زیر انتظام ، اجلاس میں بحرین میں حکام کے ذریعہ انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے اور اپوزیشن کارکنوں کو نظربند نہ کرنے پر زور دیا گیا۔ آئر لینڈ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ بدقسمتی ہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی خبریں بدستور سامنے آتی رہتی ہیں۔
آئر لینڈ کے نمائندوں نے اس ملک میں سیاسی قیدیوں کے خلاف بحرینی سکیورٹی فورسز کے سلوک اور سیاسی عہدہ داروں کی غفلت پر تشویش کا اظہار کیا ہے،یادرہے کہ اس سے قبل بھی یورپی یونین کے اعلی نمائندہ برائے امور خارجہ اور سلامتی پالیسی جوزف بورریل نے بحرین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تنقید کی تھی، انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو بحرین میں اظہار رائے کی آزادی اور انسانی حقوق کی صورتحال اور منصفانہ مقدمے کی سماعت کے بارے میں تشویش ہے، بورریل نے کہا کہ ہم بحرینی شہریوں کے ساتھ ہونے والے تشدد ، ناروا سلوک اور من مانے طریقہ سے نظربندی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ بحرین کے خاندانی آمر حمد بن آل خلیفہ اس ملک میں جاری ظلم کو جور نیز بدعنوانیوں کے خلاف اٹھنے والے ہر آواز کو طاقت کے بل بوتے پر دبا رہے اور سماج کے ہر طبقے کے افراد کو بغیر کسی جرم کےسلاخوں کے پیچھے ڈھکیل دیا جاتا ہے جس سے عوام میں حکومت کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جاتاہے ،تاہم عالمی برادری بھی اس طرح کھلے عام انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو خاموش تماشائی بنی دیکھ رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
دجلہ و فرات کے خلاف جنگ پر خاموشی توڑی جائے:عراقی رکنِ پارلیمنٹ کا مطالبہ
?️ 22 اکتوبر 2025 دجلہ و فرات کے خلاف جنگ پر خاموشی توڑی جائے:عراقی رکنِ پارلیمنٹ
اکتوبر
وزیر اعظم کی رہائش گاہ کو عیدمیلادالنبیؐ کے لئے سجا دیا گیا
?️ 16 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان بھر میں عید میلاد النبی کی تیاریاں ہو
اکتوبر
جانسن جھوٹا اور مکار ہے: انگریز سیاستداں
?️ 25 جون 2024سچ خبریں: ایک برطانوی سیاست داں نے ملک کے سابق وزیر اعظم
جون
فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ فہرست میں 7 پاکستانیوں نے جگہ بنا لی
?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں 7
مئی
2 ملین یمنیوں کے لئے ایک نئی آفت
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:یمن میں ورلڈ فوڈ پروگرام نے اعلان کیا ہے کہ وہ
جولائی
صنم ماروی کا تیسری شادی کا اعتراف
?️ 7 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ صنم ماروی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ
ستمبر
اسرائیل میں انتظامی خدمات غیر فعال
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:عراقی فتح پارلیمانی اتحاد کے رہنما علی الزبیدی نے کہا کہ
نومبر
اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی اسٹریٹجک برتری
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کا شمالی محاذ میں داخل ہونا اور حزب اللہ
جون