?️
سچ خبریں:بحرین کے عوام نے گذشتہ رات مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے اور سزائے موت پانے والے افراد اور تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کے علاوہ کورونا وائرس سے ان کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔
العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق بحرین کےابو صبیع ، الشاخورہ ، بنی جمرہ اور کرزان اضلاع کے رہائشی بحرین کے شہریوں نے منگل کی شب آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے بحرین کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام قیدیوں کو کورونا وائرس کے خطرے سے بچائیں،بحرین کے مظاہرین نے زور دے کر کہا کہ مذہب کے نام پر جیل میں موجود قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیاجائے خاص طور پر کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد۔
واضح رہے کہ بحرینی کارکنوں نے سوشل میڈیا پر "بحرینی قیدیوں کو بچائیں” کے عنوان سے ہیش ٹیگ بھی لانچ کیا ہے،قابل ذکر ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف زبان کھولنے کے جرم میں سیکڑوں شہریوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا ہوا ہے،ا س ملک میں آل خلیفہ حکومت اپنی عوام پر ہر طرح کے ظلم روا رکھے ہوئے ہیں، معمولی سی بات پر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی جنگ نے لبنان کی جنگ کی یاد دلائی
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریاست کے چینل 12 نے اعتراف کیا کہ غزہ پٹی
جولائی
ظالمین کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟؛وینزوئلا کے واقعات سے سبق
?️ 7 جنوری 2026سچ خبریں:وینزوئلا پر امریکی کارروائی اس بات کی واضح مثال ہے کہ
جنوری
القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے عمران خان کو دستاویزات کے ساتھ کل طلب کرلیا
?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی
مئی
لاہور کا تجارتی وفد ایران کے دورے پر روانہ
?️ 20 فروری 2022لاہور(سچ خبریں) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین اور اعلیٰ
فروری
اسرائیلی نمائندے کا دعویٰ: ہم نے ٹرمپ کے منصوبے پر بہت سی رعایتیں دیں
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: یروشلم کی قابض حکومت کے نمائندے نے اقوام متحدہ کی
اکتوبر
سنی اتحاد کا الیکشن کمیشن سے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ
?️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین محمد حامد رضا
اپریل
عالمی معیشت پر یوکرین جنگ کے اثرات
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم او ای سی ڈی نے
ستمبر
شامیوں کا امریکی قابضین کے فوجی ستون کے ساتھ مقابلہ
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملک کے شمال میں
فروری