?️
سچ خبریں:بحرینی انسانی حقوق کی تنظیموں کو کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کی جانب سے اس ملک کے سیاسی قیدیوں نہایت ہی وحشیانہ طریقہ سے ظلم و ستم کا شکار بنایا جارہا ہے۔
انسانی حقوق کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ پچھلے دنوں بحرین کے دارالحکومت منامہ میں واقع، الجو، مرکزی جیل کے حکام نے پندرہ سیاسی قیدیوں کو کسی نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے جس سے باقی قیدیوں کے مستقبل کے بارے میں بھی گہری تشویش پیدا ہو گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اغوا شدہ قیدیوں کے اہل خانہ اور لواحقین نے جیل میں قید اپنے رشتہ داروں کی ابتر صورتحال اور حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کی جانب سے سیاسی قیدیوں کی ایذا رسانی پر سخت خبردار کیا ہے۔
دوسری جانب بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی جیلوں کی حالت ابترہونے کے بعد بعض سیاسی قیدیوں نے بھوک ہڑتال کرتے ہوئے اپنے ساتھی قیدی محمد ال ساری کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بحرین کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں کی ابتر صورت حال کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ انسانی حقوق کی دسیوں تنظیموں نے سیاسی قیدیوں کو فوری طور پررہا کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
بحرین کی آل خلیفہ حکومت اپنے مخالفین کی سرکوبی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انھیں جیلوں میں بند اورانہیں بدترین ایذائیں دے رہی ہے جبکہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیاسی مخالفین حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف اور اپنے ملک میں جمہوری نظام حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اسی مطالبے کو لے کر وہ پرامن مظاہرے بھی کر رہے ہیں جن پر آل خلیفہ حکومت کے سیکlورٹی اہلکار جیلوں میں قید کر کے وحشیانہ تشدد کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
فلسطین فلسطینیوں کا ہے نہ غداروں کا:عطوان
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:جنین کے حالیہ واقعات میں بہت سے لوگ فلسطینی تنظیم مزاحمت
جولائی
کیا اسرائیل غزہ کی سرنگوں کو سمندر کے پانی سے بھر سکتا ہے؟
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ جنگ کے دو ماہ کے دوران اسرائیل کو درپیش
دسمبر
آٹھ محاذوں پر جنگ کی واپسی
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: رائی الیوم کے مطابق، عطوان نے لکھا ہے کہ تین
مارچ
ترک وزیر خارجہ کے دورہ تہران کے مقاصد
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: ہمارے ملک کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ترک وزیر
نومبر
فرانس کے سفیر کو نکالنا ملک کیلئے نقصان کا باعث ہے
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث
اکتوبر
بلوچستان: اغوا کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافروں سمیت 11 افراد قتل
?️ 13 اپریل 2024نوشکی: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم افراد کی
اپریل
یمنی تنظیم کا یوکرین کے خلاف اسلامی ممالک سے اہم مطالبہ
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے اعلان
جولائی
صہیونی اخبار: غزہ ایک اور ویتنام بن گیا ہے
?️ 10 جولائی 2025سچ خریں: ایک صیہونی اخبار نے جنگی محاذ پر حکومت کے وزیر
جولائی