?️
سچ خبریں: دی ہل نیوز ویب سائٹ نے سی بی ایس نیوز کے ایک نئے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صرف 32 فیصد امریکی اس بات سے متفق ہیں کہ بائیڈن انتظامیہ سرحدوں کو سنبھال رہی ہے جو اس معاملے پر ریاستہائے متحدہ کے صدر کے لیے سب سے کم تعداد ہے۔
کانگریس کے انفارمیشن بیس کی رپورٹ کے مطابق ریپبلکن ہمیشہ بائیڈن کو سرحد اور امیگریشن پالیسیوں کے حوالے سے ان کی حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، اس دوران سی بی ایس نیوز کے نئے سروے میں ریپبلکن نمائندوں اور بائیڈن حکومت کو امریکی عوام سے کم اسکور ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2023 میں بائیڈن انتظامیہ کی مالیاتی پالیسیاں ناکام، وجہ ؟
اس سروے کے مطابق 68 فیصد امریکی بائیڈن کے سرحدوں کو سنبھالنے کے طریقۂ کار سے متفق نہیں ہیں، اس رپورٹ کے مطابق صرف 35% امریکی شہری سرحدوں کے انتظام اور نگرانی میں ریپبلکن قانون سازوں کی کارکردگی سے متفق ہیں،اس کے ساتھ ہی ارکان پارلیمنٹ نے نئے سال کے آغاز پر اپنی توجہ سرحدی پالیسیوں پر مرکوز کرنے کا عہد کیا۔
اس سروے کے مطابق 45 فیصد امریکیوں نے سرحدی صورتحال کو بحران اور 30 فیصد نے اسے سنگین مسئلہ قرار دیا، ایک اور قابل غور نکتہ یہ ہے کہ 63 فیصد امریکی سرحد عبور کر کے امریکہ آنے والے تارکین وطن کے طریقہ کار کو مزید مشکل بنانا چاہتے ہیں۔
ایک نئے سروے کے مطابق تارکین وطن کے تئیں امریکی عوام کے جذبات انتہائی منفی ہیں،تقریباً 50 فیصد امریکی شہریوں کا خیال ہے کہ سرحد پار کرکے آنے والے تارکین وطن طویل مدت میں امریکی معاشرے کی حالت کو مزید خراب کر دیں گےجب کہ صرف 22 فیصد کا خیال ہے کہ تارکین وطن سے امریکہ میں حالات بہتر ہوں گے۔
مزید پڑھیں: بائیڈن انتظامیہ کے لیے تباہ کن خبر
واضح رہے کہ پچھلی دہائی میں امریکہ میکسیکو کی سرحد عبور کرنے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ مسئلہ وفاقی امیگریشن حکام، حکومت اور کانگریس کے نمائندوں کے لیے خصوصی تشویش کا باعث بنا ہے۔
مشہور خبریں۔
سیلاب متاثرین کی بحالی کے بجائے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے پر ہندو سینیٹر کا سخت رد عمل
?️ 9 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے
ستمبر
کیا نواز شریف آرمی چیف کو برطرف کر سکتے تھے؟
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا
جون
امریکی ریاست کینٹکی میں خوفناک سیلاب
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ کے جنوب میں واقع ریاست کینٹکی میں آنے والے خوفناک
اگست
امریکہ ائیر بیس عین الاسد کو کیوں خالی کرنے جا رہا ہے؟
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: ایک عراقی سرکاری ذریعے نے الجزیرہ سے بات چیت میں
اگست
گوادر میں تباہ کُن بارشیں: ’بحالی کے کاموں میں کافی محنت اور وقت درکار ہے‘
?️ 7 مارچ 2024گوادر: (سچ خبریں) موسم کی صورتحال بتانے والے ماہرین نے پہلے ہی
مارچ
سعودی عرب کی صیہونی مخالف کاروائی
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ والہ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب
جون
نیتن یاہو کے کرپشن کیسز پر ٹرمپ کا جوا اسے آزمائیں مت!
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے دھمکی دی کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن
جون
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے بارے میں فگارو اخبار کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے: حزب اللہ
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے میڈیا ریلیشنز یونٹ نے ایک بیان
دسمبر