?️
سچ خبریں:ہفتے کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے ریپبلکن ممبروں کی تنقید پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نئی انتظامیہ کی امیگریشن پالیسی کا دفاع کیا۔
ہل نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی امیگریشن پالیسیوں نے ملک کی جنوبی سرحدوں سے پناہ گزینوں کی آمد میں اضافہ کیا ہےجس پر وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے اس بیان کے جواب میں کہا کہ ہم سابق صدر ٹرمپ سے امیگریشن پالیسی سے متعلق مشورہ نہیں لیتے ہیں، وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کو غیر انسانی اور غیر موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ایسا راستہ اختیار کریں گے جس میں پناہ گزین بچوں کے ساتھ انسانی اور احترام آمیز سلوک بھی شامل ہو۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤ س کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جبکہ فاکس نیوز کے مطابق بائیڈن انتظامیہ جنوبی سرحد پر پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مہاجر بچوں کی بڑی تعداد کو ورجینیا کے ایک فوجی اڈے پر بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے،ان کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ صحت اور انسانی خدمات کے ادارے نے فوجی اڈے کو بچوں کے کو رکھنے کے لئے تیار کیا ہے اور پینٹاگون نے ایسا کرنے کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہےجبکہ بائیڈن حکومت نے پناہ گزین بچوں کی دیکھ بھال کے لئے ٹیکساس میں ایک اور سنٹر بھی قائم کیا ہے اور ریاست میں مزید دو مراکز ان بچوں کے لئے وقف کرنے کے لئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال یکم مارچ سے پہلے تک روزانہ 321 نابالغوں کو امریکی محکمہ صحت اور انسانی خدمات کو پہنچایا گیا جبکہ جنوری کے آغاز میں یہ تعداد 41 تھی،یادرہے کہ بائیڈن انتظامیہ ایسے وقت میں پناہ گزین بچوں کو فوجی اڈوں میں منتقل کرنے پر غور کررہی ہے ، جبکہ ٹرمپ کے دور صدارت میں بچوں کی دیکھ بھال کے سلسلہ میں ڈیموکریٹس سب سے بڑے تنقید کرنے والے تھے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی جہاد سے دستبردار نہیں ہوں گے
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل تجزیہ کار زوی یحزکلی نے کہا کہ فلسطینی صیہونیوں کے
دسمبر
این ڈی ایم اے نے پاک فوج کی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سری لنکا روانہ کردی
?️ 3 دسمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) این ڈی ایم اے نے شدید طوفان کی تباہ
دسمبر
سڈنی حملہ کی داستان کو دوبارہ پیش کرنے کی وجوہات
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے سڈنی میں ہونے والے حملے کو فوری طور
دسمبر
وزیرستان میں نئی پولیو کیسز کی وجہ ویکسینیشن کی کمی قرار
?️ 2 مئی 2022(سچ خبریں)ایک ہفتے کے وقفے سے پولیو کے دو کیسز سامنے آنے
مئی
ایران امریکہ مذکرات کے بارے میں امریکی مذاکرات کار کا اظہار خیال
?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی مذاکرات کار نے انکشاف کیا کہ ایران سے ممکنہ
اپریل
پولینڈ کا جرمن چانسلر پر خطرناک الزام
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: پولینڈ کے وزیر خارجہ نے ایک پیغام شائع کرتے ہوئے
ستمبر
آف شور کمپنی کے الیکٹرک شیئرز کی بالواسطہ خریدار بن گئی
?️ 21 اکتوبر 2022کراچی 🙁سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ پر جاری ہونے
اکتوبر
ہمیں روسی اثاثوں کے استعمال پر جلد از جلد معاہدے پر پہنچنا ہوگا: برلن
?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں: جرمن چانسلر فریڈرک میرٹس نے بدھ کے روز اپنے بیان میں
دسمبر