?️
سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان نے نئی تفصیلات پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس ملک کے صدر جوبائیڈن کے خاندان کے ارکان بشمول ان کے بیٹے ہنٹر نے چین اور رومانیہ میں قائم کمپنیوں سے لاکھوں ڈالر وصول کیے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان کی نگران کمیٹی کے چیئرمین جیمزکومر نے نئی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے خاندان کے افراد بشمول ان کے بیٹے ہنٹر نے چین اور رومانیہ میں قائم کمپنیوں سے لاکھوں ڈالر وصول کیے ہیں۔
یاد رہے کہ جیسے جیسے بائیڈن کی 2024 کے انتخابات جیتنے کی کوششوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ریپبلکن کے زیر کنٹرول وائٹ ہاؤس کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ بائیڈن خاندان نے ایک ٹائیکون کے ساتھ کاروباری معاہدہ کیا جب اس نے 2013 اور 2015 میں امریکی-رومانیہ تعلقات کو سنبھالا تھا جس کے مطابق انہوں نے ایک ملین ڈالر وصول کیے ۔
امریکی ایوان نمائندگان کی تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین جیمز کومر نے کہا کہ رومانیہ کی جانب سے ادائیگیاں ان 10 ملین ڈالرز کا حصہ ہیں جو امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن اور ان کے کاروباری ساتھیوں نے2009 اور 2017 کے درمیان جب بائیڈن ریاستہائے متحدہ کے نائب صدر تھے، چین، یوکرین اور غیر ملکیوں کے ساتھ لین دین سے حاصل کیے تھے، یاد رہے کہ ہنٹر بائیڈن اور ان کے ساتھیوں نے جو بائیڈن کے نائب صدر کے کام سے براہ راست تعلق رکھنے والے ممالک میں کاروبار کیا جو ٹھیک نہیں ہے۔
یاد رہے کہ ریپبلکنز نے ایسا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا کہ اس کاروبار سے جو بائیڈن کو براہ راست فائدہ ہوا ہو یا وہ کاروباری سودوں اور رقوم کی منتقلی کے بارے میں جانتے تھے، لیکن ان کا دعویٰ ہے کہ بائیڈن کو ہنٹر اور اس کے ساتھیوں کی بنائی گئی تمام کمپنیوں کے بارے میں علم ہونا چاہیے، واضح رہے کہ جن نئی بینک دستاویزات کا حوالہ دیا گیا ہے وہ ایوان نمائندگان کی نگران کمیٹی کے اراکین کو ایک عرضی کے ذریعے فراہم کی گئی ہیں،دستاویزات میں ہنٹر بائیڈن سے وابستہ کمپنیوں کو کی گئی ادائیگیوں کی تفصیل ہے۔


مشہور خبریں۔
شاندانہ گلزار کا بانی پی ٹی آئی سے اہم مطالبہ
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار نے بانی پی
جولائی
چین کا خلائی مشن پہلی بار چاند کے دور دراز حصے پر اترنے میں کیسے کامیاب ہوا؟
?️ 7 جون 2024 سچ خبریں: چین کا کہنا ہے کہ اس کا بغیر عملے
جون
کیا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ملے گی؟
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے
جولائی
نجی شعبہ کی ترقی کے عمل میں بھی تیزی لائی جائے . آئی ایم ایف
?️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان اصلاحات کے
اکتوبر
صیہونیوں کو ایک دن میں تین بڑے ضربیں لگیں
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: رأی الیوم اخبار کے مطابق صیہونی حکومت کو لگاتار تین ضربیں
جولائی
چین کا امریکہ کو انتباہ
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کے اس متنازعہ دعوے پر کہ تائیوان کو
اکتوبر
سعودی عرب آرامکو کے پچاس ارب ڈالر کے حصص فروخت کرنے پر مجبور
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے سعودی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے
فروری
افغانستان میں کوئی فریق فیورٹ نہیں ہے: وزیر خارجہ
?️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان
ستمبر