?️
سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے شمالی مغربی کنارے میں واقع جنین شہر اور کیمپ ایک اور غزہ کی شکل میں ظاہر ہو کر صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں پیش آنےو الے حالیہ واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ مغربی کنارے میں واقع جنین شہر اور کیمپ آہستہ آہستہ مسلحانہ مزاحمت کے مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے،مقبوضہ فلسطین کے شمالی مغربی کنارے میں واقع جنین شہر اور کیمپ صیہونی حکومت کے لئے ایک ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ وہ کیمپ ہے جو اب مغربی کنارے کے دوسرے شہروں کی طرح پتھر بازی اور چاقو سے حملے کا مرکز نہیں رہا بلکہ کیمپ کے نوجوان بڑے اور آتشین ہتھیاروں سے صیہونیوں پر فائرنگ کر رہے ہیں، جسے دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ موجودہ وقت میں جنین مسلحانہ مزاحمت کے مرکز میں تبدیل ہو چکا ہے اور شمالی مغربی کنارے پر ایک اور غزہ تیار ہو گیا ہے۔
یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ مغربی کنارے کا کوئی بھی علاقہ صیہونیوں کے خلاف مسلحانہ کارروائی کے لئے جنین جتنا تیار نہیں ہے، جنین کے گلی کوچوں میں شہداء کی تصاویر اور بینر و بورڈ، لوگوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرتے ہیں،ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہت سارے نوجوان کھلے عام اپنے ہاتھوں میں ہتھیار لئے ہوئے ہیں۔
درایں اثناحماس اور جہاد اسلامی سے لے کر دوسرے مسلحانہ گروہوں کے اس کیمپ میں بڑی تعداد میں حامی اور رکن موجود ہیں جنہوں نے حال ہی میں جنین بریگیڈ کے نام سے تازہ مسلحانہ کارروائیاں انجام دی ہیں اور تل ابیب کو انتقامی کارروائی کی بھاری قیمت چکانے کی بابت خبردار کر چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
جدہ مذاکرات کیوں ناکام ہوئے؟
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:جدہ اور یوکرین کے بارے میں دنیا کے 40 ممالک کے
اگست
یوٹیوب نے شارٹس میں متعدد اے آئی ٹولز متعارف کرادیے
?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (اے آئی)
ستمبر
ارجنٹائنی شہریوں کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:ارجنٹینا میں درجنوں افراد بیونس آئرس میں صہیونی سفارت خانے کے
دسمبر
بائیڈن انتظامیہ نااہل ہے: ٹرمپ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے ہفتے کے روز ایریزونا میں اپنی پہلی
جنوری
2023 میں اسرائیل سے ریورس مائیگریشن کا سب سے زیادہ ریکارڈ
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے شماریاتی مرکز کا حوالہ دیتے ہوئے واللا نیوز
ستمبر
آنر نے سب سے فاسٹ چارجر کا حامل فون پیش کردیا
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے حیران کن
دسمبر
ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت خراب؛ اسپتال منتقل
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین
جولائی
اسرائیلی اقدامات غزہ میں جنگی جرائم کے قریب
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: ایہود اولمرت، اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے اسرائیل کے
مئی